National News

حزب اللہ نے اسرائیل کے فضائی حملوں کا لیابدلہ ، بھاری دھماکہ خیز مواد سے لیس راکٹ داغے

حزب اللہ نے اسرائیل کے فضائی حملوں کا لیابدلہ ، بھاری دھماکہ خیز مواد سے لیس راکٹ داغے

بیروت: لبنان کے عسکریت پسند گروپ حزب اللہ نے اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں بھاری دھماکہ خیز مواد سے لیس راکٹ شمالی اسرائیل پر داغے۔ حزب اللہ نے کہا کہ اس نے جمعرات کو پہلی بار سویلین اہداف کے خلاف ہتھیاروں کا استعمال کیا جس سے ایک رات قبل اسرائیلی فضائی حملوں کا جواب دیا گیا۔ ان کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں نو افراد مارے گئے جن میں کئی پیرا میڈیکس بھی شامل ہیں۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ راکٹ حملے میں کوئی اسرائیلی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج نے ابھی تک راکٹ حملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
7 اکتوبر کو غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کے آغاز کے بعد سے یہ تشویش بڑھ رہی ہے کہ اسرائیل اور لبنان کی سرحد پر تقریباً روزانہ کی جھڑپوں کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ بدھ کے روز فضائی اور راکٹ حملوں میں 16 لبنانی اور ایک اسرائیلی شہری مارا گیا۔ اسرائیلی فوج کے چیف ترجمان ریئر ایڈمرل ڈینیئل ہیگاری نے کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ ہفتے حزب اللہ کے 30 عسکریت پسندوں کو ہلاک اور حزب اللہ کے متعدد اہداف کو تباہ کر دیا ہے۔ تشدد میں حالیہ اضافے نے امریکہ اور اقوام متحدہ کو پریشان کر دیا ہے۔
وائٹ ہاوس کے قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے صحافیوں کو بتایاسرحد پر امن کی بحالی صدر جو بائیڈن اور انتظامیہ کے لیے ایک اعلیٰ ترجیح ہے۔“ انھوں نے کہا کہ امریکہ پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لبنان میں جنگ کی حمایت نہیں کرتے۔حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا کہ جمعرات کی شام اسرائیلی دیہات گورین اور شلومی پر متعدد راکٹ فائر کیے گئے۔ لبنان کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ بدھ کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں 10 پیرا میڈیکس بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے حزب اللہ اور اس سے وابستہ ایک سنی مسلم گروپ کو نشانہ بنایا ہے۔ جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج نے کہا کہ اس تشدد کو فوری طور پر روکنا ضروری ہے۔
 



Comments


Scroll to Top