Latest News

اتراکھنڈ: اترکاشی میں سیلاب متاثرین کیلئے راحت کا سامان لے کر جارہا ہیلی کاپٹر کریش، 3 کی موت

اتراکھنڈ: اترکاشی میں سیلاب متاثرین کیلئے راحت کا سامان لے کر جارہا ہیلی کاپٹر کریش، 3 کی موت

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے اترکاشی میں سیلاب  متاثرین کے لئے راحت کا سامان لے کر جا رہا ہیلی کاپٹر کریش ہو گیا۔نیوز ایجنسی کے مطابق، اترکاشی ضلع میں ہیلی کاپٹر موری سے مولڈی جا رہا تھا۔حادثہ اترکاشی کے مولڈی میں ہوا۔ہیلی کاپٹر میں پائلٹ راج پال، شریک پائلٹ کپتال لا اور ایک اور مقامی شخص رمیش سوار تھے۔ایس ڈی ایم صدر دیویندر نیگی نے کہا کہ ہیلی کاپٹر پر سوار تین افراد کی موت ہو گئی۔جائے حادثہ  پر 10 ارکان کی ایک ٹیم بھیجی گئی ہے۔
اترکاشی کے ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ افسران دیویندر پٹوال نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں تین شخص سوار تھے اور وہ متاثر لوگوں کے درمیان امدادی سامان تقسیم کر واپس لوٹ رہا تھا۔  انہوں نے بتایا، '' ابتدائی معلومات کے مطابق، ہیلی کاپٹر سے زیادہ اونچای پر گر کر تباہ نہیں ہوا''۔
بتادیں کہ ضلع کے موری کے علاقے میں گزشتہ اتوار کو بادل پھٹنے اور  مسلسل بھاری بارش سے ہوئے لینڈسلائیڈ کے  واقعات میں کئی گاؤں متاثر ہوئے اور مکان منہدم ہوگئے ،جس 15 افراد کی موت ہو گئی تھی۔
 



Comments


Scroll to Top