Latest News

کورونا پر وزیر صحت کی درخواست ،کہا -یہ لڑائی ہم سب کی ہے ،آ پ سب تعاون کریں

کورونا پر وزیر صحت کی درخواست ،کہا -یہ لڑائی ہم سب کی ہے ،آ پ سب تعاون کریں

نیشنل ڈیسک:ہندوستان میںکورونا وائر س وبا سے بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اس وبا سے اب تک 21افراد کی موت  ہو گئی ہے تو وہیںمتاثر ین کے 900سے زیادہ معاملے سامنے آ گئے ہیں۔ اسی درمیان مرکزی  وزیر صحت نے کہا کہ یہ لڑائی سب کی ہے اور ہمیں مل کراس کے  خلاف لڑنا ہے۔
وزارت صحت کے افسران لو اگروال نے آج میڈیا سے بات چیت میں بتایا کہ کورونا وائرس  سے متاثرین کے لئے ایمس (اے آئی ایم ایس) میں خاص مرکز بنایا گیا ہے۔ کورونا وائرس سے نپٹنے کے لئے ڈاکٹروں کو آن لائن ٹریننگ دی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر برادری ، باقاعدہ طور پر کانٹیکٹ ٹریسنگ اور روک تھام سٹریٹجی کو لاگو کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ سی جی ایچ ایس میںجو ہمارے پرانے مریض ہیں انکو  تین ماہ کی دوائی ایک ساتھ جاری کی جاے اور مریض کو خود نا جانا پڑے۔
 



Comments


Scroll to Top