Latest News

رام مندر بھومی پوجن کی مبارکباد دینے پر حسین جہاں کو ملی ریپ کی  دھمکی، مودی - شاہ سے لگائی گہار

رام مندر بھومی پوجن کی مبارکباد دینے پر حسین جہاں کو ملی ریپ کی  دھمکی، مودی - شاہ سے لگائی گہار

اسپورٹس ڈیسک: ہندوستانی تیز گیند باز محمد سمیع کی اہلیہ ، حسن جہاں نے 5 اگست کو شری رام مندر بھومی پوجن پر  اہل وطن کو مبارکباد پیش کی تھی ۔   حالانکہ ان کا ایسا کرنا کچھ بنیاد پرستوں کو راس نہیں آیا   اور انہں نے حسین جہاں کو ریپ کی دھمکی دے  ڈالی ۔سمیع کی اہلیہ نے وزیر اعظم نریندر مودی سے گہار لگائی ہے کہ   وہ اس معاملے پر نوٹس لینے کا حکم دیں۔
حسین جہاں نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ  شیئر کرتے ہوئے لکھا ، شری رام مندر کے بھومی پوجن کی تمام کو مبارک باد اور اب بس اہل وطن کو مل  جل کر  بھائی چارے کے عزم کے ساتھ  ملک کو عالمی طاقت بنانا ہوگا ۔

PunjabKesari

اس کے بعد ، آج انہوں نے ایک اور پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کچھ لوگوں کی جانب سے  سوشل میڈیا پر گالی گلوچ کرنے ،  جان سے مارنے اور  عصمت دری کی دھمکی دینے  کی بات کہی ہے ۔
انہوں نے ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ  5 اگست کو جب ایودھیا میں شری رام مندر کا بھومی پوجن ہوا تو  میں نے ملک تمام ہندوسماج کو مبارکباد دی ، کیونکہ ہندوسماج بھی ہم مسلم سماج کے تہواروں پر مبارکباد دیتے ہیں۔لیکن کچھ کٹر پنتھیوںکو یہ ناگوار گزرا اور انہوں نے مجھے سوشل میڈیا پر گالیاں، جان سے مارنے  اور عصمت دری کرنے کی دھمکی دی ہے۔

PunjabKesari
انہوں نے آگے لکھا ' ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی جی ، وزیر داخلہ امت شاہ جی،وزیر اعلیٰ ممتا بینر جی اور وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ جی  سے درخواست ہے کہ انتظامیہ کو اس معاملے پر نوٹس لینے کا حکم دیں۔ہم اس ملک کے باشندے ہیں جہاں ایسی بات بیحد بدقسمتی ہے اوراس سے میں بہت دکھی ہوں۔

PunjabKesari
غور طلب ہے کہ  2018 میں سمیع اور حسین جہاں کے درمیان تنازعہ ہو گیا تھا ، جس کے بعد حسین جہاں نے سمیع کے خلاف گھریلو تشدد کے الزامات عائد کئے تھے ۔انہوں نے یہاں تک کہا تھا کہ سمیع کا پریوار انہیں جان سے مارنا چاہتا ہے۔ انہوں نے سمیع پر دیگر خواتین کے ساتھ افیئر کا بھی الزام لگایا تھا اور کچھ چیٹ بھی سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔   سمیع نے 2014 میں حسین جہاں سے شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی بھی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top