Latest News

ہاردک نے نتاشا کے ساتھ کی سگائی، سوشل میڈیا پر کوہلی نے دیا ایسا رد عمل

ہاردک نے نتاشا کے ساتھ کی سگائی، سوشل میڈیا پر کوہلی نے دیا ایسا رد عمل

سپورٹس ڈیسک: ٹیم انڈیا سے باہر چل رہے سٹار آل راؤنڈر کھلاڑی  ہاردک  پانڈیا نے آخر کار ماڈل اور اداکارہ  نتاشا سٹینکووک  کے ساتھ اپنے  رشتے کا اعتراف لیا ہے۔ ہاردک نے سوشل میڈیا پر نتاشا کے ساتھ کچھ تصویریں شیئر کی ہیں،  جن میں نتاشا سگائی کی انگوٹھی پہنے نظر آرہی ہیں۔وہی  ہاردک  کی سگائی کی یہ خبر سن کر کرکٹ کی دنیا  کے مداح بھی کافی حیران ہوئے ہیں۔ایسے میں ٹیم انڈیا کے کپتان وراٹ کوہلی نے پانڈیا کے  پوسٹ پر حیرت انگیز تبصرہ کیا ہے۔

PunjabKesari
دراصل، کوہلی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤ نٹ سے ہاردک پانڈیا کے پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ '  مبارک ہو،کیا سرپرائز ہے،دونوں کو نیک خواہشات' ۔جس کے بعد  مداحوںنے بھی پانڈیا کی پوسٹ پر کئی ردعمل دئیے ۔وہیں ایک مداح نے   تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، سر یہ توچھپا رستم نکلا۔ بتا دیں کہ ہاردک  نے مذکورہ پوسٹ میں تین تصاویر  اور ایک ویڈیو شیئر کی ہیں۔

https://www.instagram.com/p/B6xwZuKAvFg/?utm_source=ig_embed&utm_campaign=loading
غور طلب ہے کہ پانڈیا نے نتاشا کو ایک بوٹ  ٹرپ  پر پر پوزکیا ہے۔اس دوران کشتی پر گلوکاروں کی ایک ٹولی بھی تھی جوکہ ہاردک اور نتاشا کے لئے گانے، نغمے گا رہے  تھے ۔

PunjabKesari

  چوٹ کی وجہ  سے فی الحال ٹیم سے باہر چل رہے ہاردک پانڈیا  اب اپنی فٹنس حاصل کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ جس کی وجہ سے انہیں انڈیا اے ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر بھی ٹیم میں منتخب کیا گیا ہے۔ جس کے بعد وہ سینئر ٹیم کے ساتھ بھی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے نظر آ سکتے ہیں۔

 



Comments


Scroll to Top