Latest News

پوتے کی یاد میں رو رہی تھی دادی ، پنجاب پولیس کا جوان بنا سہارا

پوتے کی یاد میں رو رہی تھی دادی ، پنجاب پولیس کا جوان بنا سہارا

جالندھر : عام طور پر لوگ پولیس کارکنوں کو بے رحم اور پتھر دل والے مانتے ہیں لیکن وہ یہ نہیں سمجھتے کہ ان کی نوکری پریشانیوں سے بھری ہوتی ہے ۔ ان کے اندر بھی دل ہوتا ہے ، جو دوسروں کی تکلیف دیکھ کر روتا ہے ۔ انہیں اپنی ذمہ داریوں کے چلتے سختی ظاہر کرنی پڑتی ہے ۔ 

PunjabKesari
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی ایک ویڈیو میں ایک پولیس کارکن ایک بزرگ خاتون کا دکھ بانٹتا نظر آرہا ہے ۔ ویڈیو میں ایک پولیس کانسٹیبل کافی پریشان رکھ رہی ایک بزرگ خاتون کے ساتھ بیٹھا ہے جو روتے ہوئے کہتی ہے کہ اس کا پوتا ملیشیا کی جیل میں بند ہے ۔ پولیس کانسٹیبل بزرگ کو سنبھالتے ہوئے گلے سے لگا لیتا ہے ۔ 

https://twitter.com/IPF_ORG/status/1198257945558933506
بزرگ ماتا کہتی ہے کہ  میرے کمل کو لے آؤ وہ ملیشیا میں ہے ۔ اسے اس سے  بات کئے 4 ماہ ہوگئے ہیں ۔ اس نے ویڈیو کال کر کے کہا تھا کہ وہ جیل میں بند ہے ۔ ا س پر پولیس کارکن کہتا ہے ہم اوپر سے دعا کرتے ہیں اور ضرور ہماری ضرور سنے گا ۔  جتنا ہو سکے گا ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گے ۔ آپ کا بیٹا جلدی ہی آجائے گا ۔ ہندوستانی پولیس فاؤنڈیشن نے 23 نومبر کو یہ ویڈیو ٹویٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ پولیس کانسٹیبل پولیس افسروں کے لئے رول ماڈل ہونا چاہئے ۔ حساسیت اور ہمدردی کے گہرے جذبات کو دیکھیں جس کے ساتھ وہ اس بزرگ شہری کو سنتا اور اس کے آنسو پوچھتا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top