Latest News

حکومت نے ڈاکٹروں کی کوارنٹائن سہولت ختم کرنے کا کیا اعلان،ڈاکٹروں نے احتجاج کر   کینڈل مارچ نکالا

حکومت نے ڈاکٹروں کی کوارنٹائن سہولت ختم کرنے کا کیا اعلان،ڈاکٹروں نے احتجاج کر   کینڈل مارچ نکالا

نئی دہلی ڈیسک:دہلی میں کورونا متاثرین کا علاج کرنے کے لئے  جن ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی لگی ہے ان کو حکومت کی جانب سے دی جا رہی کوارنٹائن سہولت کا فائدہ ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔ اس کے بعد سے  ڈاکٹروں  نے اس فیصلے کے خلاف مسلسل   مظاہرہ کرنا شروع کر دیا ہے۔
سنیچروار کو دہلی کے لوک نائک ہسپتال سمیت سنجیو گاندھی   سپر سپیشلٹی ہسپتال ، لیڈی ہارڈنگ ہسپتال اور دوسرے متعدد ہسپتالوں میں ڈاکٹرو ںنے اس حکم کی مخالفت کی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا  ہے کہ کوویڈ 19میں ڈیوٹی کرنے کے بعد ہم اپنے گھر کیسے جا سکتے ہیں۔ اس سے ان کے گھر والوں کی جان کو بھی خطرہ بنا رہے گا۔
لاک ڈائون میںدیا گیا تھا ہوٹل خالی کرانے کا حکم 
دراصل ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو 14 دن کی مسلسل ڈیوٹی کرنے کے بعد 14دن تک کے لئے دہلی حکومت کی جانب سے ہوٹلوں میں کوارنٹائن سہولت مہیا کرانے جا رہی تھی۔ لیکن اب اس سہولے کو ختم کرنے کے احکام دیئے گئے ہیں۔ حکومتی احکام کے بعد لوک نائیک ہسپتال کے میڈیکل صدر نے کوارنٹائن میں رہنے والے ڈاکٹروں کو ہوٹل خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔
مرکزی وزیر صحت کو ڈاکٹروں نے لکھا خط
اس حکم کی سبھی ڈاکٹروں نے مخالفت کی ہے۔ حالت کو شدید دیکھتے ہوئے ہوٹل خالی کرنے کے حکم میں ایک ہفتہ تک کے لئے روک لگا دی گئی ۔ حالانکہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت اس حکم کو پوری طرح واپس  نہیں لیتی وہ اپنی مخالفت جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹروں نے اس معاملے میں مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو خط لکھ کر اس میں دخل دینے کی بات کہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top