Latest News

ریٹائر ہوئے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت ، کہا،'' مجھے تعاون کرنے کیلئے سبھی جوانوں کا شکریہ

ریٹائر ہوئے فوجی سربراہ جنرل بپن راوت ، کہا،'' مجھے تعاون کرنے کیلئے سبھی جوانوں کا شکریہ

نیشنل ڈیسک : جنرل بپن راوت آج فوجی سربراہ کے عہدے سے ریٹائر ہو چکے ہیں ۔ جنوبی بلاک میں جنرل راوت کو گارڈ آف آنر دیا گیا ۔ وہیں اس سے پہلے وہ نیشنل وار میموریل پہنچے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کی ۔ جنرل بپن راوت کی جگہ جنرل منوج مکند نرونے نئے فوجی سربراہ ہوں گے ۔ جنرل منوج مکند نرونے نے جنرل راوت کو مبارکباد بھی پیش کی ۔ 

PunjabKesari
وہیں راوت نے بھی جوانوں کے نام پیغام دیتے ہوئے  کہا کہ سبھی بہادر  جوانوں کو میری مبارکباد ۔ گذشتہ 3 سال میں آپ لوگوں نے مجھے تعاون دیا ۔ اس کے لئے شکریہ ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی سربراہ اکیلے کچھ نہیں کر سکتے جب تک تمام جوان اس کے ساتھ نہ کھڑے ہوں ۔ آپ سب کے تعاون کیلئے بہت بہت شکریہ ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سٹریٹجی کے لئے اب پھر ایک ساتھ کام کریں گے ۔ 



Comments


Scroll to Top