سپورٹس ڈیسک : کرکٹر سے ایم پی ( ممبر پارلیمنٹ) بنے گوتم گمبھیر نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان پر نشانہ سادھتے ہوئے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں دی گئی لمبی تقریر کو لے کر عمران کو آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ وہیں گمبھیر نے اس کا موازنہ وزیر اعظم نریندر مودی کے خطاب سے بھی کیا ۔ ساتھ انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستانی فوج کی کٹھ پتلی ہیں ۔

گوتم گمبھیر نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ،' ہر ملک کو 15 منٹ کا وقت دیا گیا تھا ۔ اس میں کوئی کیا کرتا ہے ، یہ اس کا کردار اور اس عقل کو ظاہر کرتا ہے ۔ نریندر مودی نے جہاں امن اور ترقی کی بات کی وہیں پاکستانی فوج کی کٹھ پتلی نے 'ایٹمی جنگ' کی دھمکی دی ہے ۔ یہ وہی شخص ہے جس نے کشمیر میں امن کو فروغ دینے کی بات کہی تھی ۔
آپ کو بتا دیں کہ وزیر اعظم مودی نے یو این جی سی اے میں کہا تھا کہ ہندوستان نے دنیا کو یدھ( جنگ ) نہیں بلکہ بدھ دیا ہے ۔ جبکہ عمران نے جنگ کی بات کو ترجیح دی ۔ بتا دیں کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں 50 منٹ کی تقریر کی جبکہ ہر ملک کو خطاب کیلئے 15منٹ کا وقت دیا گیا تھا ۔