Latest News

نئے سال کے پہلے دن ہی مہنگا ہوا گیس سلنڈر ، جانیں نئی قیمتیں

نئے سال کے پہلے دن ہی مہنگا ہوا گیس سلنڈر ، جانیں نئی قیمتیں

نئی دہلی : دہلی میں بغیر سبسڈی والا گھریلو رسوئی گیس سلنڈر بدھ کے روز یعنی کہ سال 2020 کے پہلے دن سے 19 روپے مہنگا ہوگیا ۔ ملک کی سب سے بڑی تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق ، قومی دارالحکومت نئی دہلی میں جنوری میں بغیر سبسڈی والا 14.2  کلو گرام کا رسوئی گیس سلنڈر 714 روپے کا ملے گا ۔ 
گذشتہ دسمبر میں اس کی قیمت 695 روپے تھی ۔ کولکتہ میں اس کی قیمت 21.50 روپے ، ممبئی میں 19.50 روپے اور چینئی میں 20 روپے بڑھی ہے ۔ سبسڈی والے سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے مطابق جی ایس ٹی بڑھا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top