Latest News

کورونا:گزشتہ 2ماہ میں لوٹے 15لاکھ مسافر، ہر مسافر  کی نہیں ہوئی سکریننگ

کورونا:گزشتہ 2ماہ میں لوٹے 15لاکھ مسافر، ہر مسافر  کی نہیں ہوئی سکریننگ

نئی دہلی:گزشتہ 2ماہ میںبیرون ممالک سے ملک میں داخل افراد کی کورونا وائرس کے انفیکشن کی جانچ  میں بڑی لاپروائی سامنے آئی ہے۔ کیبنٹ سیکر ٹری راجیو گوبا نے صوبائی اور یو ٹی صوبوں کے مکھیہ سیکرٹریوں کو چٹھی لکھ کر کہا کہ گزشتہ دو ماہ میں 15لاکھ مسافر بیرون ممالک سے ملک میں داخل ہوئے لیکن ان سبھی کی کورونا وائرس کی جانچ نہیں ہوئی۔
گوبا نے سبھی صوبوں اور مرکزکے حکمرانی صوبوں  کے مکھیہ سیکرٹریوں کو لکھے گئے اس چٹھی میں کہا ہے کہ بیرون سے لوٹے سبھی مسافرین کی نگرانی میں فرق یا کمی تشویش کی بات ہے۔ اس سے کورونا وائرس انفیکشن کے پھیلائو کو روکنے کی حکومت کی کوششیں سنگین طور پر متاثر ہو سکتی ہیں، کیونکہ دوسرے ممالک سے لوٹنے والے افراد میں سے کئی کورونا وائرس  سے متاثر ملے ہیں۔
راجیو گوبا نے چٹھی میں یہ بھی کہا  کہ بیورو آف امیگریشن نے 18جنوری 2020سے 23مارچ2020تک کی رپورٹ صوبوں اور یو ٹی صوبوں سے اکٹھی کی گئی ہے۔اس میںبیرون سے آئے افراد کی کورونا وائرس کی جانچ کی ڈیٹیل ہے ۔ اس رپور ٹ اور بھارت آئے کل مسافروں کی تعداد میں کافی فرق  ہے۔ انہوںنے کہا کہ صوبوں اور مرکز کے حکمرانی والے صوبوں  میںایک بار پھر سے بیرون سے آئے مسافرین کی پہچان کریں۔



Comments


Scroll to Top