Latest News

بڑی خبر!وارانسی میں کورونا وائرس سے ہوئی پہلی موت ، مرنے کے بعد آئی رپورٹ

بڑی خبر!وارانسی میں کورونا وائرس سے ہوئی پہلی موت ، مرنے کے بعد آئی رپورٹ

وارانسی:اتر پردیش کے وارانسی سے اس وقت  کی بڑی خبر سامنے آئی ہے ۔ وارانسی میںکورونا وائرس سے پہلی موت ہوئی ہے ۔مریض کی موت 3اپریل کو ہوگئی  تھی۔  اتوار کو مشتبہ کی کورونا رپورٹ پازیٹو آئی ۔ اس  کے آنے کے بعد انتظامیہ میںہا ہا کار مچ گئی ہے۔ 
متوفی روہنیا تھانہ علاقے کے بنگا پور کا رہائشی ہے ۔ گنگا پور کے رہنے والے 55سالہ کے دکاندار 15مارچ کو کولکتہ سے لوٹے  تھے ۔ 27مارچ کو انہیں زکام وغیر ہ ہو ا۔ انہوں نے 2جگہ پرائیویٹ علاج  کرایا ۔ دو اپریل کو پرائیویٹ  ڈاکٹر نے بی ایچ یو دکھانے کو کہا ۔ وہاں انہیںسیدھے آئی سی یو  بھیجا گیا۔ تین اپریل کو ان کی موت ہو گئی ۔ انہیں  پہلے  سے ہی ذیابیطس  تھی ۔ بی پی ، ڈائیبٹیز کا علاج کئی سال سے چل رہا تھا ۔ بی ایچ یو میںان کا بلڈ پریشر بھی زیادہ رہا ۔
آئی سی یو میںان کو پورا علاج دیا گیا ۔ ان کا سیمپل بی ایچ یو کی جانب سے لیا گیا ۔ شیمپل ٹھیک نہ ملنے پر ان کا دوبارہ سیمپل لیا گیا ۔ 4اپریل کو  ہلاک ہونے کے بعد سیمپل پازیٹو نکلا ۔ ان کے گھر میں 10لوگ ہیں۔ متوفی جہاں رہتا تھا وہ وارڈ اور دوسرے ایریا سیل کیا جا رہا ہے۔ گھر کے 2لوگ بی ایچ یو سے ڈیڈ باڈی لے کر   آخری رسم نبھائیں گے۔
 



Comments


Scroll to Top