Latest News

یو پی :جونپور میں ملا پہلا کورونا پازیٹو مریض ، لاک ڈائون کا حکم

یو پی :جونپور میں ملا پہلا کورونا پازیٹو مریض ، لاک ڈائون کا حکم

جونپور:اتر پردیش کے جونپور میںسوموار کو پہلا کورونا پازیٹو مریض ملنے سے سنسنی پھیل گئی ہے ۔ بتایا جا رہاہے کہ 30سالہ نوجوان گزشتہ 15مارچ کو سعودی عرب سے لوٹ کر آیا تھا۔ جو محمد اچد نگر کوروالی تھانا کے گائوں میں آیا تھا ۔ جس کی سیمپل رپورٹ بی ایچ یو لیب بھیجی گئی تھی ۔سوموار شام کو رپورٹ پازیٹو آتے ہی انتظامیہ میں ہا ہا کار مچ گئی ۔سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ کے حکم پر ڈی ایم دنیش کمار نے جونپور کو فوری اثر سے لاک ڈائون کر دیا ہے۔
سڑکوں پر سناٹاچھایا
کورونا وائرس کی پہلی پازیٹو  رپورٹ آنے کے بعد شہرکی سڑکوں  پر سناٹا چھایا ہو ا ہے ۔ اکی دکی گاڑی اور عوام کا چلنا پھرنا جاری ہے۔ بتا دیں کہ جونپور یو پی کا 17واں ضلع ہے جہاں پوری طرح سے لاک ڈائون کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ ڈی ایم کا کہنا ہے کہ لاک ڈائون کو سختی کے ساتھ لاگو کر وایا  جائے گا۔
اب تک یو پی میں33مریض پازیٹو
غور طلب ہے کہ اتر پردیش میں اب تک کل 33مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے ۔ سوموار تک چار افراد میںکورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ آگرا ، نوئیڈا اور لکھنئو میں 8-8،غازی آباد 3،لکھیم پور کھیری ، مرادآباد ، وارانسی ، پیلی بھات ، کانپور اور جونپور میں ایک ایک مریض پازیٹو پائے گئے ہیں ،اب تک صوبے میں 11افراد صحت مند ہو چکے ہیں ۔ محکمہ نے جاری کردہ میڈیا بلیٹن میں کہا ہے کہ اب تک کل 1325ٹیسٹ نیگیٹو پائے گئے۔ 131کی  ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے ۔  پورٹ کا ۔ اب تک ائرپورٹ پر 26369کی تھرمل سکیننگ ہوئی ۔ بین الاقوامی  سرحد پر 15لاکھ 39ہزار سے زیادہ عوم کی سکیننگ ہوئی ۔ نیپال ہندوستان بارڈر پر 2170گائوں میں سینیٹازیشن کیا گیا ۔ اتر پردیش کے مختلف ہسپتالوں میں آج 49مشتبہ مریض بھرتی ہوئے۔
 



Comments


Scroll to Top