Latest News

دہلی کے کراڑی میں کپڑا گودام میں آگ لگنے سے 9 کی موت 10 زخمی

دہلی کے کراڑی میں کپڑا گودام میں آگ لگنے سے 9 کی موت 10 زخمی

نئی دہلی : دہلی کے کراڑی کے ایک کپڑا گودام میں آگ لگنے کی خبر ہے ۔ اس حادثے میں 9 لوگوں کی موت اور دس زخمی ہوگئے ہیں ۔ حالانکہ چشم دیدوں کے مطابق مہلوکین کی تعداد اس سے زیادہ ہے ۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے ۔ جانکاری کے مطابق اک عمارت کے نچلے حصے میں بنے گودام میں اتوار رات بھیانک آگ لگی ۔ 

https://twitter.com/ANI/status/1208931462168207361
قریب 12 بجے لگی اس آگ کی چپیٹ میں ایک درجن سے زیادہ لوگ آگئے ۔ سبھی زخمیوں کو پاس کے ایک پرائیویٹ ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ مرنے والے لوگوں میں مکان مالک اور کرائے دار کے پریوار والے ہیں ۔ سبھی اوپری منزل پر اپنے اپنے گھروں میں سے ورہے تھے ۔ ان میں بچے ، بزرگ اور خواتین شامل تھیں ۔ انہیں بھاگنے کا موقع نہیں ملا ۔ 



Comments


Scroll to Top