Latest News

دو سال تک بیٹی سے ریپ کرتا رہا  والد، 5 ماہ کی حاملہ ہوئی نابالغہ

دو سال تک بیٹی سے ریپ کرتا رہا  والد، 5 ماہ کی حاملہ ہوئی نابالغہ

پانی پت : علاقے کی ایک کالونی میں نابالغہ نے اپنے ڈرائیور والد پر 2 سال تک عصمت دری کرنے کا الزام لگایا ہے ۔ تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس کو دی شکایت میں 16 سالہ متاثرہ نے بتایا کہ وہ 3 بھائی - بہن ہیں ۔ جن میں وہ سب سے بڑی ہے ۔ اس کا والد گاڑی چلاتا ہے ۔ اس کے والدین کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا ۔ جس کے چلتے اس کی ماں کچھ سال پہلے انہیں چھوڑ کر چلی گئی ہے ۔  وہ اپنے بھائی بہن کے ساتھ والد کے پاس رہ رہی ہیں ۔ اس کا والد جب بھی گھر پر آتا تو اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا تھا ۔ 
مخالفت کرنے پر اس کے ساتھ مارپیٹ کرتا اور گھر سے نکالنے کی دھمکی بھی دیتا تھا ۔ اتنا ہی نہیں اسے دودھ میں نشیلی چیزوں دیکر جبراً ریپ کرتا تھا ۔ جس کے چلتے وہ گذشتہ سال حاملہ ہوگئی تھی ۔ یہ بات پتہ چلتے ہی اس کا جبراً اسقاط حمل  سے متعلق دوائیاں دی گئیں ۔ اس کے باوجود والد نے اس کے ساتھ یہ گھناؤنا کام کرنا نہیں چھوڑا ۔ اب وہ پھر سے قریب 5 ماہ کی حاملہ ہے ۔  والد کے ظلم سے تنگ آگ کر اس نے اپنی ساتھ بیتی ساری کہانی پڑوسی میں رہنے والی آنٹی کو بتائی تو اس نے ہی اسے پولیس کے پاس جا کر شکایت کرنے کی ہمت دی ہے ۔ پولیس نے ملزم والد کے خلاف کیس درج کرلیا ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top