Latest News

بجٹ 2020 :زراعت اور دیہی ترقی کیلئے 2.83لاکھ کروڑ روپے مختص، کسانوں کیلئے شروع ہوگی خاص  ریل سروس

بجٹ 2020 :زراعت اور دیہی ترقی کیلئے 2.83لاکھ کروڑ روپے مختص، کسانوں کیلئے شروع ہوگی خاص  ریل سروس

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے زراعت اور دیہی ترقی کیلئے سال 21-2020میں 2.83لاکھ کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ہفتے کو لوک سبھامیں سال 21-2020کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 2022 تک کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کے ہدف پر کام کررہی ہے۔کسانوں کی آمدنی زراعت کے علاوہ مویشی پروری،ماہی پروری،شہد کی مکھیوں کی پروری جیسی نئی نئی تکنیکوں کے ذریعہ بڑھائی جائیگی۔

PunjabKesari
کسانوں کی جلد خراب ہونے والی  مصنوعات کے جلد نقل و حمل کیلئے کسان ریل سروس شروع کی جائیگی جو اے سی سے لیس ہوگی۔باغبانی فصلوں کے لئے ایک ضلع ایک فصل یوجنا بھی شروع کی جائیگی۔اس کے علاوہ کسانوں کو زیادہ مقدارمیں قرض کی سہولت مہیاکرانے کیلئے نبارڈ 21-2020 میں 15لاکھ کروڑ کا قرض دے گا۔

PunjabKesari
سال 2025تک ملک پروسیسنگ کی صلاحیت دوگنی کرکے 10.80کروڑ ٹن کی جائیگی۔ماہی پروری کے شعبہ میں روزگار بڑھانے کیلئے ساگر متر یوجنا شروع ہوگی۔اس میں دیہی شعبہ کے نوجوانوں کو خاص مواقع دیئے جائیں گے جس سے انہیں روزگار ملے۔ملک کے 20لاکھ کسانوں کے سولر پمپ سیٹ کیلئے مدد دی جائیگی۔اس کے علاوہ کسانوں کے بے کار اور بنجر زمین پر شمسی توانائی پلانٹ لگانے کیلئے مدد دی جائیگی۔
 



Comments


Scroll to Top