Latest News

ہندوستانی بحریہ میں فیس بک بین ،سمارٹ فون استعمال پر بھی لگی پابندی

ہندوستانی بحریہ میں فیس بک بین ،سمارٹ فون استعمال پر بھی لگی پابندی

نیشنل ڈیسک : ہندوستانی بحریہ  نے سکیورٹی کے مد نظر اپنے جوانوں کو سوشل میڈیا سائٹ  فیس بک کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے ۔ ساتھ ہی بحریہ کے ٹھکانوں ، ڈاکیارڈ اور جنگی بیڑوں پر سمارٹ فون پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے ۔ بحریہ نے یہ فیصلہ سوشل میڈیا پر دشمن کی خفیہ ایجنسیوں کو حساس اطلاعات لیک کرتے وقت بحریہ جوانوں کے پکڑے جانے کے بعد لیا ۔  بحریہ کی طرف سے یہ حکم 27  دسمبر کو جاری کیا گیا تھا ۔ 

PunjabKesari
فیس بک استعمال کے علاوہ بحریہ بحری علاقوں کے اندر تمام ٹھکانوں اور یہاں تک کہ جہازوں کے آگے بھی سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ میسجنگ ایپ اور سوشل میڈیا نیٹ ورکنگ سائٹس پر بھی اس پابندی لگایا گیا ہے ۔ 

PunjabKesari
بتا دیں کہ 20 دسمبر کو وشاکھا پٹنم سے 8 افراد اور 7 بحری کارکنوں  سے حوالہ آپریٹر کی گرفتاری کے بعد یہ حکم جاری کیا گیا ہے ۔ پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق پولیس کی خفیہ برانچ نے مرکزی خفیہ ایجنسیوں اور بحریہ کے خفیہ محکمہ کے ساتھ مل کر 'آپریشن ڈالفن نوز' چلایا اور اس جاسوسی ریکٹ کا پردہ فاش کیا ۔ 



Comments


Scroll to Top