Latest News

پنجاب: گورداسپور کے بٹالہ کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ،17 افرادکی موت، کئی ملبے میں دبے

پنجاب: گورداسپور کے بٹالہ کی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ،17 افرادکی موت، کئی ملبے میں دبے

بٹالہ: گورداسپور ضلع کے بٹالہ  میں واقع ایک پٹاکہ فیکٹری میں دھماکہ ہوگیا۔ اس دھماکے میں اب تک 17 لوگوں کے مارے جانے کی خبر ہے۔ حالانکہ کی اس کی ابھی انتظامیہ کی جانب سے تصدیق نہیں ہوپائی ہے۔ 

PunjabKesari
بتایا جارہا ہے کہ فیکٹری کے آس پاس کی عمارتوں میں 50 سے زیادہ لوگ پھنسے ہوئے ہیں۔ جنہیں باہر نکالنے کا کام جاری ہے  اور زخمیوں کو علاج کیلئے ہسپتال پہنچایا جارہا ہے۔ 

PunjabKesari
جانکاری کے مطابق اس دھماکے کے ساتھ آس پاس کی آدھا درجن کے قریب عمارتیں ملبے میں تبدیل ہوگئی اور نزدیک کھڑی کئی کاریں بھی پوری طرح سے تباہ ہوگئیں۔ اس دھماکے کی وجہ سے فیکٹری کا ملبہ کافی دور تک جا کر گرا۔ خبر لکھے جانے تک پٹاخہ فیکٹری میں مزید چھوٹے چھوٹے دھماکے ہورہے تھے۔ 

PunjabKesari
پولیس اور ڈیزاسٹر مینمنٹ کی ٹیمیں موقع پر روانہ ہوگئی ہیں۔ یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ لگ بھگ دو تین سال پہلے بھی اس فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا لیکن انتظامیہ نے اس فیکٹری کو رہائشی علاقے سے باہر نکالنے کیلئے کوئی ضروری اقدامات نہیں اٹھائے، جس کا خمیازہ آج بٹالہ شہریوں اپنی جان گنوا کر بھگتنا پڑ رہا ہے۔ 

 



Comments


Scroll to Top