Latest News

عید کے موقع پر سچن، گمبھیر، ثانیہ سمیت ان کھلاڑیوں نے پیش کی مبارکباد

عید کے موقع پر سچن، گمبھیر، ثانیہ سمیت ان کھلاڑیوں نے پیش کی مبارکباد

ملک میں آج عید الاضحی کا تہوار منایا جارہا ہے۔ اس کے تحت  ملک کے مختلف حصوں میں کی نماز ادا کی گئی۔ ایسے میں اس خاص موقع پر کرکٹ اور کھیل سے تعلق رکھنے والی دگج ہستیوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے سب کو اس کی مبارکباد دی ہے۔ جس میں گوتم گمبھیر،ثانیہ مرزا، سچن تیندولکر نے بھی شامل ہیں۔ 
بھارتیہ ٹیم کے سابق کرکٹ اور موجودہ  بھاجپا ایم پی گوتم گمبھیر نے ٹویٹر پر لکھا کہ عید الاضحی منانے والے سبھی لوگوں کو میری طرف سے مبارکباد۔ 
کرکٹ کے بھگوان کہے جانے والے سچن تیندولکر نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ عید الاضحی کا تہوار منانے والوں کو عید کی مبارکباد۔ اللہ پاک کی رحمتیں سب کے ساتھ رہیں۔ ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے بھی عید کے موقع پر عید الاضحی کی سب لوگوں کو مبارکباد پیش کیں۔ 
عرفان پٹھان  نے ٹویٹر پر ایک فوٹو شیئر کی جس میں انہوں وہ خود اور ان کے بھائی یوسف پٹھان اپنے والد صاحب کے ساتھ بیٹھے ہیں اور سبھی کو عید کی مبارکباد بھی پیش کیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top