Latest News

لاک ڈاون  میں انوکھی شادی-ممبئی کا دولہا ، دہلی کی دلہن،رشتے دار آئے، مٹھائی بنٹی اور ڈانس بھی ہوا

لاک ڈاون  میں انوکھی شادی-ممبئی کا دولہا ، دہلی کی دلہن،رشتے دار آئے، مٹھائی بنٹی اور ڈانس بھی ہوا

نیشنل ڈیسک:کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے ملک میں21دن کا لاک ڈاون  ہے ۔ لاک ڈاون کے پیش نظر جہاں کاروبار رکا ہے وہیں کئی جوڑے  شادی کے بندھن  میں بندھنے والے تھے لیکن ان کو شادی کی تاریخ  آگے بڑھانی پڑی ۔ ان سب کے درمیان بھی ایک پریمی جوڑا ہے جسے کوروناایک ہونے سے نہیں  روک پایا ۔ اس جوڑے نے بڑے ہی انوکھے ڈھنگ سے شادی رچائی ۔ ممبئی کا دولہا اور دہلی کی دلہن   کے درمیان بھلے  ہی دوری تھی پر ان کی محبت نے ان کو منزل تک پہنچا ہی دیا ۔ ان انوکھی شادی میںمیوزک بھی بجا، باراتی ناچے بھی اور مٹھائی بھی بنٹی ۔
ممبئی  کے مرچینٹ نیوی آفیسر پریت سنگھ اور دہلی  کی تین کور بھلے ہی شادی کے منڈپ پر پھیرے نہیں لے سکے لیکن ویڈیو کالنگ ایپ نے ان  دونوں کو شادی کے بندھن میں باندھ دیا ۔اس 4اپریل کو پریت اور نیت کی  شادی ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاون ہو گیا ۔ ایسے میں  دونوں نے ورچول شادی کرنیکا فیصلہ کر لیا ۔ اس فیصلے پر کنبے کے لوگ  بھی راضی ہو گئے۔ 4اپریل کو پریت ممبئی اور نیت کور دہلی سے   ایک ویڈیو کالنگ ایپ پر دولہے اور دلہن کے طور پر سج کر ساتھ آئے  اور اس کے بعد اس ویڈیو سیشن کو ان کے کنبے کے لوگوں نے بھی جوائن کیا۔
وہیں پریت نے بتایا کہ دونوں کی ملا قات ایک سال پہلے سوشل میڈیا پر ہی ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں نے ایک دوسرے  کو ڈیٹ کرنا شروع کر دیا ۔ دونوں نے اپنے گھروالوں کو بتایا تو سبھی نے ان کے رشتے کو اپنایا  اور اپریل میں شاد ی کی تاریخ  فکس کر دی ۔ پریت نے بتایا کہ ہم دونوں  کے خاندان  والے 6ماہ سے شادی کی تیاریوں میں جٹے  ہوئے تھے۔ایسے میںملک میںکورونا کے پیش نظر  لاک ڈائون ہو گیا اور ہم نے ورچول شادی کا فیصلہ لیا ۔
 



Comments


Scroll to Top