Latest News

لاک ڈا ون کی پابندیوں کے درمیان1,38,845تک پہنچا کورونا متاثرین کا اعدادوشمار،57ہزار سے زیادہ مریض ہوئے صحت یاب

لاک ڈا ون کی پابندیوں کے درمیان1,38,845تک پہنچا کورونا متاثرین کا اعدادوشمار،57ہزار سے زیادہ مریض ہوئے صحت یاب

نیشنل ڈیسک:ملک میں کورونا وائرس (کوویڈ19)کی وبا کا قہر بڑھتا جا رہا ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں میں قریب سات ہزار نئے معاملے سامنے آئے ہیں جو اب تک کی ہر روز کے معاملے  کی رپورٹ تعداد  ہے، حالانکہ راحت کی بات یہ  بھی ہے کہ اس دوران 3280افراد ٹھیک ہوئے ہیں جس سے  اس بیماری سے نجات پانے والوں کی تعداد  57,721 ہو گئی۔ سوموار کو وزارت صحت کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھ کر 1,38,845 پر پہنچ گئے ہیں۔
کورونا سے ملک میں 4020افراد کی موت ہو چکی ہے۔ ملک میں کورونا  وائرس نے مہاراشٹر میں سب سے زیادہ قہر برپایا ہے ۔ جہاں متاثرین کی تعداد 50ہزار  کے اعداد وشمار کو پار کر چکی ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 3041 نئے معاملے سامنے آئے ہیں،جس کے بعد یہاں کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 50231 ہو گئی ہے اور کل 1635افراد کی موت ہو چکی ہے  جبکہ 14,660افراد اس کے انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top