Latest News

کووڈ19لاک ڈائون:13افراد کی موت ، کوئی پیدل چلتے -چلتے مرا توکسی کی  ایکسیڈینٹ میں گئی جان

کووڈ19لاک ڈائون:13افراد کی موت ، کوئی پیدل چلتے -چلتے مرا توکسی کی  ایکسیڈینٹ میں گئی جان

نیشنل ڈیسک :کوروناوائرس سے لوگوں کو بچانے کے لئے ملک میں 21دن کا لاک ڈائون لگایا گیا تھا ۔وہیں یہی لاک ڈائون 13 افراد کی موت کی وجہ بن گیا  ہے ۔ دراصل لاک ڈائو ن  کے ڈر سے مزدور لوگ اپنے گائوں  کی طرف پلاین کر رہے ہیں۔ بسیں ،ٹرینیں بند ہونے کی وجہ سے کوئی پیدل تو کوئی رکشوں پر ہی اپنے اپنے گائوں کی طرف نکل رہے ہیں۔ ایک شخص 200 کلو میٹر اپنے گھر پہنچنے کے لئے چلا لیکن جب وہ اپنے گائوں سے 80 کلو میٹر دور رہ گیا تو راستے میں دل کا دورہ پڑنے سے اس کی موت ہو گئی ۔ وہیںدوسرے 12افراد  کی موت ایک سڑک حادثے میں  ہو گئی۔
لاک ڈائون کی وجہ سے سبھی صوبوں کے بارڈر سیل ہیں ۔ ایسے میں شمالی ، شمال مغربی اور مغربی بھارت کے لگ بھگ ہرصو بے کے بارڈر  پر بڑی تعداد میں عوام کی بھیڑ اکٹھی  ہوئی ہے۔ ان مزدوروں  میں کوئی اتر پردیش ، بہار تو بنگال سے ہے ۔ روز گار  ٹھپ ہونے کے بعد یہ لوگ اتنے ڈر گئے ہیں کہ حکومت  ان کے رہنے اور کھانے کا بندوبست کرے گی ان کو یقین  ہی نہیں۔حیدرآباد میں جمعرات کو  دردناک حادثہ پیش  آیا ۔ اس میں 8شہریوں کی جان گئی  ، یہ لوگ کرناٹک سے لوٹ کر آئے تھے۔ اس میں ایک 3سال کا بچہ بھی شامل تھا۔ کل 23لوگ بولیرو میکس کار میں سوار تھے۔ آم سے بھرے ٹرک  سے ٹکر ہونے پر حادثے میں ان کی جان گئی۔
دوسرا حادثہ ممبئی -احمدآباد ہائیوے  پر ہوا ۔ وہا ں چار افراد کی موت ہو گئی و تین زخمی ہوئے ۔ یہ لوگ پیدل اپنے گھرجا رہے تھے اورراستے میںٹرک نے انہیں ٹکر مار دی ۔ ٹرک ہسپتال کے  لئے میڈیکل سپلائی لے کرجا رہا تھا ۔مدھیہ پردیش کا رہنے والا رنویر دہلی میں ڈلیور ی بائے تھا ۔ لاک ڈائون کی وجہ سے کام بند ہو گیا اور پورے ملک میں لاک ڈائون سے وہ اتنا ڈر گیا کہ 200 کلو میٹر  پیدل ہی دہلی سے مدھیہ پردیش کے لئے نکل پڑا ۔ 80 کلو میٹر کا سفر اور باقی تھا کہ راستے میں اسے ہارٹ اٹیک آ گیا۔ رنویر کی موت سے اس کے خاندان  کابرا حال ہے ۔ خاندان نے بتایا کہ رنویر نے بتایا تھا کہ وہ دو دن سے بھوکا  اور پیاسا  تھا۔


 



Comments


Scroll to Top