Latest News

خوفناک سڑک حادثہ : پیدل راہ گیروں پر چڑھا دی کار، 10 لوگوں کو کچلا

خوفناک سڑک حادثہ : پیدل راہ گیروں پر چڑھا دی کار، 10 لوگوں کو کچلا

 انٹر نیشنل ڈیسک :  جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں پیر کو ایک بڑا سڑک حادثہ ہوا، جب ایک کار نے سڑک پر چل رہے تقریبا 10 پیدل راہ گیروں کو زور دار ٹکر مار دی۔ اس واقعے میں دو لوگ شدید طور پر زخمی ہو گئے، جبکہ کئی دیگر کو معمولی چوٹیں آئیں۔ جاپانی میڈیا کے مطابق، حادثے کے فوراً  بعد کار کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جسے پولیس نے کچھ دیر بعد پکڑ لیا۔

A car plowed into a sidewalk in Tokyo’s Adachi Ward, injuring over 10 people, including two seriously.

The driver fled the scene, and police have launched a manhunt. pic.twitter.com/MtAfJOIwp4

— 鳳凰資訊 PhoenixTV News (@PhoenixTV_News) November 24, 2025


مائنیچی اخبار نے بتایا کہ ڈرائیور پر ہٹ اینڈ رن(ٹکر مار کر بھاگنے) کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ جاپان پولیس نے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ جلد ہی تفصیلی اپ ڈیٹ دیں گے۔ حادثے کی اصل وجہ، کار کی رفتار، ڈرائیور کی ذہنی یا جسمانی حالت اور حادثے کے وقت کی صورتحال کی معلومات ابھی عام نہیں کی گئی ہیں۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ایک مصروف سڑک پر ہوا۔ ٹکر اتنی تیز تھی کہ کئی لوگ دور جا گرے۔ ایمبولینس اور پولیس فورا موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں میں کم از کم دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ڈرائیور کی شناخت ابھی ظاہر نہیں کی گئی۔ فی الحال پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج، عینی شاہدین کے بیانات اور گاڑی کی تکنیکی جانچ کی بنیاد پر واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top