Latest News

ریلی کو خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے سر عام کر دیا بیوی میلانیا کے انڈر گارمنٹس کا ذکر، سامعین ہوئے حیران

ریلی کو خطاب کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے سر عام کر دیا بیوی میلانیا کے انڈر گارمنٹس کا ذکر، سامعین ہوئے حیران

انٹرنیشنل ڈیسک: امریکی سیاست کے گرم ماحول کے درمیان نارتھ کیرولینا میں ہونے والی ڈونالڈ ٹرمپ کی ریلی اس وقت اچانک خبروں میں آ گئی، جب اسٹیج سے دیا گیا ان کا ایک ذاتی بیان لوگوں کے لیے غیر متوقع ثابت ہوا۔ پالیسی، تحقیقات اور معیشت پر گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایسی مثال پیش کی جس نے حامیوں اور ناقدین دونوں کو حیران کر دیا۔
نارتھ کیرولینا  کو امریکہ کے انتخابی نقشے میں نہایت اہم ریاست سمجھا جاتا ہے۔ اپنی تقریر میں ٹرمپ ایک طرف اپنے خلاف جاری وفاقی تحقیقات کا ذکر کر رہے تھے، تو دوسری طرف انہوں نے اگست 2022  میں فلوریڈا میں واقع ان کی مار اے لاگو رہائش گاہ پر ہونے والی ایف بی آئی کی تلاشی پر ناراضگی ظاہر کی۔
اسی تناظر میں ٹرمپ نے کہا کہ تلاشی کے دوران اہلکاروں نے ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے کپڑوں کی الماری تک دیکھ لی۔ بات کو آگے بڑھاتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ تفتیش کاروں کو میلانیا کے ذاتی کپڑے نہایت سلیقے سے رکھے ہوئے ملے۔ انہوں نے میلانیا کے انڈر گارمنٹس بھی بہت قرینے سے فولڈ ( تہہ )کیے ہوئے پائے، جو بالکل پرفیکٹ طریقے سے پیک کیے گئے تھے۔ ٹرمپ نے ہلکے پھلکے انداز میں یہ بھی کہا کہ شاید میلانیا اپنے کپڑوں کو بھی مکمل طور پر اسٹیم کرکے رکھتی ہیں۔ اسٹیج سے کہی گئی اس بات پر ریلی میں موجود لوگ حیران بھی ہوئے اور کچھ نے اسے مذاق کے طور پر لیا، لیکن سوشل میڈیا پر اس بیان نے سخت بحث چھیڑ دی۔

Here was Donald Trump last night in North Carolina:

“Her (Melania's) undergarments, sometimes to referred to as panties…. I think she steams them.”
pic.twitter.com/afCGZPyuZk

— Lucas Sanders 💙🗳️🌊💪🌈🚺🟧 (@LucasSa56947288) December 20, 2025


دراصل،  ٹرمپ اس مثال کے ذریعے وفاقی تحقیقاتی اداروں کے طریقہ کار پر سوال اٹھا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مار اے لاگو کی تلاشی ضرورت سے زیادہ مداخلت پر مبنی اور نامناسب تھی۔ انہوں نے اسے سیاسی انتقام کی کارروائی قرار دیا۔ دوسری جانب ایف بی آئی حکام کا مسلسل کہنا رہا ہے کہ یہ تلاشی قانونی عمل اور عدالت کی اجازت کے بعد ہی کی گئی تھی۔ یہ پورا معاملہ 2020 کے صدارتی انتخاب میں شکست کے بعد خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے سے متعلق تحقیق سے جڑا ہوا ہے۔
ریلی میں ٹرمپ نے صرف تحقیقات تک خود کو محدود نہیں رکھا۔ انہوں نے امریکی معیشت پر بھی تفصیل سے بات کی اور مہنگائی میں آنے والی کمی کا سہرا اپنی انتظامیہ کو دیا۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے دور میں روزگار کے مواقع بڑھے، اجرتوں میں بہتری آئی اور عام امریکی خاندانوں پر بڑھتے اخراجات کے دباؤ کو کم کرنے کی کوشش کی گئی۔
ٹرمپ نے درآمدات پر عائد کیے گئے محصولات کا بھی کھل کر دفاع کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محصولات امریکی صنعت کو بچانے کے لیے ضروری ہیں۔ نارتھ کیرولینا کی فرنیچر صنعت کی مثال دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان محصولات سے مقامی پیداوار کو فروغ ملے گا اور مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
 



Comments


Scroll to Top