National News

ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر شیئر کی ایسی تصویر ، ٹرولرز نے کہا،''کیا ملتا ہے یہ سب کر کے ''

ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر شیئر کی ایسی تصویر ، ٹرولرز نے کہا،''کیا ملتا ہے یہ سب کر کے ''

واشنگٹن : امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ پھر سے سوشل میڈیا پر ٹرول ہورہے ہیں ۔ دراصل ٹرمپ نے اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے ایک فوٹو شیئر کی ہے ۔ جس میں باکسر راکی بالبوآ کی تصویر پر ٹرم پنے اپنا چہرہ لگای اہے ۔ ٹرمپ نے فوٹو شاپ کی گئی تصویر پر کوئی کیپشن نہیں دیا ہے ۔ لوگ اسی تصوی رکو لے کر ٹرمپ کو خوب ٹرول کررہے ہیں ۔ 

https://twitter.com/realDonaldTrump/status/1199718185865535490
ٹرمپ نے جس کا چہرہ لگایا ہے وہ ہالی وڈ فلم راکی تھرڈ کے اداکار سلویسٹو سٹیلون کا کردار ہے ۔ ان دنوں ٹرمپ ٹھینکس گِوِنگ کی چھٹیوں پر ویسٹ پام بیچ گولف کلب گئے ہیں ۔ وہیں ٹرمپ کی اس تصویر  کے شیئر ہونے کے بعد کچھ ٹرولرز نے ان کے بچپن کی تصویر شیئر  کی تو کوئی ان کی ٹینس کھیلتے ہوئے کی تصویر پوسٹ کررہا ہے ۔ 

https://twitter.com/ShopgirlAlic/status/1199810057069875200
کچھ لوگوں نے لکھا کہ ٹرمپ فوٹو شاپ کے ماسٹر ہوگئے ہیں ۔ انہیں اپنی اس طرح کی تصویروں کو پیش کرنے میں نہ جانے کیا مزہ آتا ہے ۔ کچھ ٹرولر نے کہا کہ راکی نے روس کو ہرایا تھا لیکن ٹرمپ تو روس کو جیتنے دے رہے ہیں ۔ وہیں ایک یوزر نے سابق صدر براک اوبامہ کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اصلی صدر کو فوٹو شاپ کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی ۔ 

https://twitter.com/outofcontroljb/status/1199859910009401344

https://twitter.com/MaryPhillips6/status/1199772424847478784



Comments


Scroll to Top