Latest News

کورونا سے لڑنے کے لئے ٹرمپ نے امریکی تاریخ میں سب سے بڑا ایمرجنسی معاشی پیکیج کا اعلان کیا

کورونا سے لڑنے کے لئے ٹرمپ نے امریکی تاریخ میں سب سے بڑا ایمرجنسی معاشی پیکیج کا اعلان کیا

واشنگٹن:کورونا وائرس سے جنگ کے لئے صدر ٹرمپ نے امریکی تاریخ میں اب تک کا سب سے بڑا ایمرجنسی معاشی پیکیج کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے دو ہزار ارب ڈالر کے معاشی پیکیج پر دستخط کیا ہے۔ اس پیکیج سے نہ صرف امریکی معیشت کو بچایا جاے گا بلکہ عام عوام کو بھی کورونا سے جنگ میں مدد ملے گی ۔ ٹرمپ نے اس معاشی پیکیج  پر ایسے وقت پر دستخط کیا ہے جب امریکہ میں کوروناسے متاثر افرادکی تعداد ایک لاکھ کے پار ہو چکی ہے جب دو ہزار ارب ڈالر کے اس معاشی پیکیج کی مدد سے کورونا سے جوجھ رہی عام عوام اور برنس  کو بچایا جائے گا۔ اس سے کارکن، چھوٹی صنعتوں  اورصنعت کاروں کو کوررونا سے ابھرنے میں مدد ملے گی۔
کورونا وائرس کا سب سے بڑا گڑھ بنا امریکہ
اس سے پہلے دونوں امریکی ہائوسوں نے اس بل کو منظوری دے دی تھی ۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایسے وقت پر یہ پیکیج دیا  جب امریکہ کورونا وائرس کا سب سے بڑا گڑھ بن چکا ہے۔ امریکہ میں 104,205کورونا وائرس سے متاثر ہیں اور 1,701افراد مارے گئے ہیں، سب سے زیادہ معاملے نیو یارک شہر سے سامنے آ رہے ہی جو امریکہ کا ووہان بنتا جا رہا ہے۔
ہسپتال میں بستروں  و دوسرے سامان کی کمی
امریکہ میںانفیکشن کے معاملوں دوسرے نمبر  کے ملک اٹلی سے قریب 15,000اور چین سے 20,000سے زیادہ معاملے  ہیں۔سب سے پہلے اس  بیماری کا پتہ چین میں ہی چلا تھا  اور وہ اس کا مرکز بن کر سامنے آیا ۔ اس پورے بحران میں اچھی بات یہ ہے کہ امریکہ میں متاثرہ معاملوں پر موت کی شرح اتلی کے قریب 10.05فی صد کے مقابلے  قریب 1.5فی صد ہے ۔ حالانکہ یہ بڑھ بھی سکتی  ہے اگر اور شہروں اور صوبوں  میں نیویارک جیسی حالت سامنے آنے لگے ۔ نیو یارک میں 500سے زیادہ افراد کی موت ہو چکی ہے اور وہا ں ہسپتال میں بستروں ، ذاتی سکیورٹی  اور وینٹلیٹر کی بھاری کمی ہے ۔ عام بات یہ ہے کہ عوام بڑی تعداد میںہتھیار اور ٹائلیٹ پیپر خرید رہے ہیں۔
 



Comments


Scroll to Top