Latest News

یتی نرسنہا نند کا اشتعال انگیز بیان، کہا- مسلم ڈاکٹروں کے پاس جا کر نہ کرائیں علاج، پوری طرح کریں بائیکاٹ ( ویڈیو)

یتی نرسنہا نند کا اشتعال انگیز بیان، کہا- مسلم ڈاکٹروں کے پاس جا کر نہ کرائیں علاج، پوری طرح کریں بائیکاٹ ( ویڈیو)

غازی آباد: یوپی کے غازی آباد کے ڈاسنا دیوی مندر کے مہنت یتی نرسنہانند اکثر اقلیتوں پر متنازع بیان دینے کو لے کر چرچا میں رہتے ہیں۔ ان پر ہیٹ اسپیچ کے کئی معاملے درج ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ملک کی مشہور یونیورسٹیوں کو بم سے اڑانے جیسی قابل اعتراض بات کہی اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹر کی نیم پلیٹ دیکھ کر کسی خاص کمیونٹی کے ڈاکٹر سے علاج نہ کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ ان کا پوری طرح  بائیکاٹ  کریں۔ ان کے اس بھڑکاؤ  بیان پر سبھی کمیونٹیوں میں ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔
ان اداروں کو اڑانے کی مانگ کی
یتی نرسنہانند نے الفلاح یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور دارالعلوم دیوبند کو دہشت گردی کے اڈے قرار دیا تھا۔ اتنا ہی نہیں نرسنہانند نے ان تعلیمی اداروں کو فوج بھیج کر توپوں سے اڑانے کی مانگ کی تھی۔


مولانا شہاب الدین رضوی نے کیا اعتراض 
اس بیان پر آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین رضوی بریلوی نے بھی سخت رد عمل  دیا۔ انہوں نے کہا کہ یتی نرسنہانند کا بیان بہت غیر ذمہ دارانہ ہے اور اس سے دو کمیونٹیوں کے درمیان نفرت بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی کوئی ذات یا دھرم نہیں ہوتا۔ مریض کے لیے ڈاکٹر بھگوان جیسا ہوتا ہے۔ ایسے میں مسلم ڈاکٹروں سے علاج نہ کرانے کی اپیل کرنا نفرت پھیلانے والا بیان ہے۔انہوں نے آگے الزام لگایا کہ یتی نرسنہانند اکثر ایسے بیان دیتے رہے ہیں جو سماج میں دوری اور تناؤ  پیدا کرتے ہیں، اور یہ ملک کے مفاد میں بالکل نہیں ہے۔
 



Comments


Scroll to Top