National News

وزیر اعظم کی تعریفوں میں لگے رہنے سے جمہوریت تباہ ہوجائے گی : کانگرس

وزیر اعظم کی تعریفوں میں لگے رہنے سے جمہوریت تباہ ہوجائے گی : کانگرس

نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی کو 'ہمیشہ ولین کی طرح پیش نہیں کرنے ' سے جڑے جے رام رمیش کے بیان اور اس کی کچھ کانگرسی لیڈروں کے ذریعے حمایت کرنے کے پس منظر میں اہم اپوزیشن جماعت نے منگل کے روز کہا کہ اگر اپوزیشن وزیر اعظم اور حکومت کی تعریفوں کے پل باندھنے میں لگ جائے گی تو 'جمہوریت تباہ ہوجائے گی '۔ جماعت کے سینئر لیڈر آنند شرما نے یہ بھی کہا کہ کانگرس کے لیڈروں کو اپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے ۔ 

وزیر اعظم مودی کے حوالے سے کانگرس کے کچھ لیڈروں کی جانب سے دئیے گئے بیان کے بارے میں پوچھے جانے پر شرما نے کہا کہ ،' بھاجپا میں جو نہیں ہوتا وہ ہمارے یہاں ہوتا ہے ۔ ہمارے لوگ اپنی سوچ ظاہر کرتے ہیں اور بیان دیتے ہیں ۔ میں کسی خاص شخص کے تناظر میں بات نہیں کر رہا ہوں ۔ ایک چیز واضح ہے کہ ہم نے کسی کو ولین کی طرح پیش نہیں کیا ۔ لیکن وزیر اعظم امت شاہ اور بھاجپا کے لیڈروں نے ہمارے لیڈروں کو ولین کی طرح پیش کیا ہے ۔ 

PunjabKesari
شرما نے دعویٰ کیا کہ  بھاجپا کے لوگوں نے پنڈت جواہر لال نہرو ، ملک کے لئے شہید ہونے والی اندرا گاندھی  اور راجیو گاندھی ، کانگرس صدر سونیا گاندھی اور سابق صدر راہل گاندھی پر قابل اعتراض تبصرے کئے ہیں ۔  سوشل میڈیا اور دوسرے ذرائع سے وہ لوگ کانگرس کے بارے میں ایسی باتیں کررہے ہیں جو نہیں ہونی چاہئے ۔ اس لئے سوال ان سے کیا جانا چاہئے ۔ اسی موضوع سے جڑے ایک سوال کے جواب میں شرما نے کہا کہ اگر اپوزیشن تعریفوں میں لگ جائے تو جمہوریت تباہ ہوجائے گی ۔ 



Comments


Scroll to Top