Latest News

دہلی : جے این یو میں فیس اضافے کیخلاف طلباء کا ہنگامہ ، بھاری فورسز تعینات

دہلی : جے این یو میں فیس اضافے کیخلاف طلباء کا ہنگامہ ، بھاری فورسز تعینات

نئی دہلی : دہلی کی جواہر لال نہرو یونیوسٹی ( جے این یو) میں پیر کے روز سٹوڈنٹ یونین نے آج احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ہاسٹل فیس میں اضافہ اور ڈریس کوڈ کے مسئلے کو لے کر  جے این یو سٹوڈنٹ یونین احتجاج کررہی ہے ۔ سٹوڈنٹس، وائس چانسلر کے خلاف جے این یو کیمپس کے باہر ہی  مظاہرہ کررہے ہیں ۔  وہیں آج جے این یو میں تیسرے کانووکیشن کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔ 


اس تقریب میں نائب صدر وینکیا نائیڈو اور انسانی ریسورس ڈیولپمنٹ منسٹر رمیش پوکھریال نشنک شرکت کریں گے ۔ ایسے میں کیمپس میں بھاری تعداد میں پولیس فورسز موجود ہے اور مظاہرہ کررہے طلباء کو وہاں سے ہٹایا جارہا ہے ۔ 



Comments


Scroll to Top