Latest News

اروند کیجریوال کی قیادت میں حکومت دہلی کی سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے ''مشن موڈ'' میں کام کر رہی ہے : منیش سسودیا

اروند کیجریوال کی قیادت میں حکومت دہلی کی سڑکوں کو بہتر بنانے کے لیے ''مشن موڈ'' میں کام کر رہی ہے : منیش سسودیا

نئی دہلی:  کیجریوال حکومت دہلی کی سڑکوں کو خوبصورت، محفوظ اور عالمی معیار کا بنانے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے س سلسلے میں نائب وزیر اعلیٰ اور پی ڈبلیو ڈی کے وزیر منیش سسودیا نے آج بتایا کہ شمال اور شمال مغربی دہلی میں 7.78 کلومیٹر طویل 5 بڑی سڑکوں کو مضبوط اور خوبصورت بنانے کے لئے 11.36 کروڑ روپے کے منصوبے کو منظوری دی گئی ہے۔
پی ڈبلیو ڈی کے وزیر منیش سسودیا نے  بتایا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال دہلی کی سڑکوں کو خوبصورت، محفوظ اور عالمی معیار کا  بنانے کے وژن کے تحت حکومت دہلی کی سڑکوں کو مضبوط بنانے کے لیے مشن موڈ میں کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہلی کی سڑکوں کو عالمی معیار کا بنانے کے ہمارے وژن کے ایک حصے کے طور پر ہم دارالحکومت کی سڑکوں کا ماہرین سے سروے کروا رہے ہیں تاکہ سڑکوں کو مضبوط اور  خوبصورت  بنایا جائے۔انہیں محفوظ بنانے کے لیے بلیو پرنٹس تیار کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ ان کی خوبصورتی کا کام بھی کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے متعلقہ افسروں  کو ہدایت دی  ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تعمیراتی کام کے دوران حفاظت اور معیار کے تمام  اصولوں پر عمل کیا جائے۔ 
پی ڈبلیو ڈی کے وزیر نے کہا کہ دہلی میں ہم پی ڈبلیو ڈی کے تحت سڑکوں کو منظم طریقے سے بہتر کرنے کا کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان سڑکوں  کے بہت پرانی ہونے  کی وجہ سے اس کی اوپری سطح پر دراڑیں وغیرہ نظر آتی ہیں جس سے کئی جگہوں پر گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹ ہوتی ہے۔ اس کے پیش نظر حکومت کی جانب سے ان تمام 5 سڑکوں کو پختہ کرنے کا کام شروع کیا جا رہا ہے تاکہ عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ سڑکوں کی مضبوطی کے بعد روزانہ ان کا استعمال کرنے والے لاکھوں افراد ان سے  مستفید ہوں گے۔ 
مسٹر سسودیا نے پی ڈبلیو ڈی کے  افسروں  کو ہدایت دی کہ وہ سڑکوں کو  مضبوط بنانے کا کام شروع کریں تاکہ وقت پر انہیں مکمل کیا جاسکے ۔  کیجریوال حکومت دہلی کے لوگوں کو محفوظ، ہموار اور خوبصورت سڑکیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، حکومت کا وژن اپنے شہریوں کو عالمی معیار کی سڑکیں فراہم کرنا اور انہیں سفر کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔ 
پی ڈبلیو ڈی کے وزیر منیش سسودیا نے کہا کہ کیجریوال حکومت دہلی کے لوگوں کو محفوظ، ہموار اور خوبصورت سڑکیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ حکومت کا وژن عالمی معیار کی سڑکیں فراہم کرکے اپنے شہریوں کو سفر کا بہتر تجربہ فراہم کرنا ہے۔ اس وجہ سے پی ڈبلیو ڈی دہلی  کی ان سڑکوں کی مضبوطی کے لیے کام کر رہی ہے۔کمپنی کی طرف سے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ دہلی کی سڑکیں مسافروں کی نقل و حرکت کے لیے زیادہ محفوظ ہو سکیں۔ اس سے نہ صرف شہر کی سڑکوں پر بھیڑ کم ہوگی بلکہ مسافروں کے سفر کے وقت کو کم کرنے اور توانائی کی بچت میں بھی مدد ملے گی.



Comments


Scroll to Top