National News

ٹرول ہونے کے بعد بولے گمبھیر- ہمیشہ کے لئے چھوڑ دوں گا جلیبی کھانا ، لیکن...  دیکھیں ویڈیو

ٹرول ہونے کے بعد بولے گمبھیر- ہمیشہ کے لئے چھوڑ دوں گا جلیبی کھانا ، لیکن...  دیکھیں ویڈیو

نئی دہلی: دہلی میں آلودگی پر ہوئی میٹنگ میں شامل نہیں ہونے کے لئے سوشل میڈیا پر ٹرول ہوئے سابق کرکٹر اور دہلی سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے اب جواب دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ '  اگر میرے جلیبی نہ  کھانے سے آلودگی ٹھیک ہوتی ہے تو میں ہمیشہ کے لئے جلیبی کھانا چھوڑ دوں گا۔

https://twitter.com/ANI/status/1196339784853151744?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1196339784853151744&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.punjabkesari.in%2Fnational%2Fnews%2Fdelhi-pollution-social-media-bjp-gautam-gambhir-1083983
انہوں نے کہاکہ ' اگر میرا جلیبی  کھانے سے دہلی کا آلودگی بڑھتی ہے تو میں ہمیشہ کے لئے جلیبی کھانا چھوڑ سکتا ہوں۔10 منٹ میں مجھے  ٹرول کرنا شروع کر دیا۔اگر اتنی محنت دہلی کی آلودگی کو کم کرنے میں کی ہوتی تو ہم سانس لے پاتے۔ گمبھیر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ  میٹنگ سے زیادہ ضروری ہے یا کام؟ میں نے اپنی5 ماہ کی مدت میں جتنے کام کئے ہیں، اتنے کیجریوال حکومت کے 5 سال میں نہیں ہوئے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کجریوال حکومت نے آلودگی سے نمٹنے کے لئے  ایسا کیا خریدا، جبکہ میں نے 90 کروڑ کے مشین اورواہن خریدنے ساتھ ہی غازی پور کا کام شروع کروایا۔

PunjabKesari
پوری دہلی میں لگے پوسٹر 
 وہیں گوتم گمبھیر کے خلاف عام آدمی پارٹی طرف سے کھولا گیا مورچہ ابھی تھمتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔آلودگی پر ہوئی میٹنگ میں شامل نہ ہونے پر کافی تنقید برداشت  کرنے کے بعد اب گمبھیرکے جگہ جگہ لاپتہ ہو جانے کے پوسٹر چسپاں  کر دئیے ہیں۔ آئی ٹی او علاقے میں جگہ جگہ چسپاںان  پوسٹروں میں لکھا ہے کہ کیا آپ نے انہیں دیکھا ہے؟ آخری بار اندور میں جلیبی کھاتے ہوئے دیکھا تھا۔پوری دہلی انہیں ڈھونڈ رہی ہیں۔



Comments


Scroll to Top