نئی دہلی : دہلی کے براڑی علاقے میں چونکا دینے والی خبر دیکھنے کو ملی جہاں کال آتے ہی موبائل فون سے دھواں نکلنے لگا اور اس کے بعد پھٹ گیا ۔ غنیمت رہی کہ اس میں کسی بھی طرح کا دیگر نقصان نہیں ہوا اور بڑا حادثہ ہونے سے ٹل گیا ۔
ڈر کی وجہ سے شخص نے موبائل کو دور پھینک دیا
جانکاری کے مطابق ہرشت تومر نامی شخص نے کچھ دنوں پہلے ہی ایک مشہور کمپنی کا موبائل خریدا تھا ۔ بدھ کی صبح قریب 7 بجے ہرشت نے موبائل چارجنگ پر لگایا ہوا تھا ۔ اسی بیچ اس کی کال آگئی ۔ ہرشت نے موبائل کو چارجنگ سے نکالا اور وہ چھت پر بات کرنے جانے لگا ۔ اسی درمیان اس نے دیکھا کہ موبائل سے دھوآں نکل رہا ہے ۔ ڈر کی وجہ سے شخص نے موبائل کو دور پھینک دیا ، جس کے بعد موبائل سے تیز آگ نکلی اور وہ پھٹ گیا ۔ تیز دھماکے کے ساتھ موبائل پھٹنے سے لوگوں کی بھیڑ جمع ہوگئی ۔ لوگوں میں چرچہ تھی کہ اگر ہرشت موبائل کان سے لگا کر بات کررہا ہوتا تو کوئی بڑا حادثہ ہو سکتا تھا ۔