National News

برازیل میں شدید بارش سے مرنے والوں کی تعداد 39 ہو گئی

برازیل میں شدید بارش سے مرنے والوں کی تعداد 39 ہو گئی

 ساو پالو: برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سل میں شدید بارش سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہو گئی ہے اور تقریباً 70 لوگ اب بھی لاپتہ ہیں۔ شہری دفاع کی ایجنسی نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔ ایجنسی کے مطابق، شدید بارش نے اب تک ریاست کے دارالحکومت پورٹو الیگری سمیت 235 میونسپلٹیز کو متاثر کیا ہے۔

ریاست میں پیر سے مسلسل بارش ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے ندی میں شدیدطغیانی ہے، پل تباہ ہو گئے ہیں اور 14 لاکھ سے زیادہ آبادی والے شہر پورٹو الیگری کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ شدید بارش نے پڑوسی ریاست سانتا کیٹرینا کو بھی متاثر کیا جہاں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ برازیل کی حکومت نے اس تباہی کے ردعمل میں ریو گرانڈے ڈو سول کو سامان اور مالی امداد بھیجی ہے۔ ایجنسی کے مطابق قدرتی آفات سے 24,000 سے زیادہ لوگ بے گھر ہوگئے ہیں۔ 
 



Comments


Scroll to Top