Latest News

آخری رسومات کے وقت جب سر ہلانے لگا 'مردہ'، شمشان گھاٹ چھوڑ کر بھاگے لوگ

آخری رسومات کے وقت جب سر ہلانے لگا 'مردہ'، شمشان گھاٹ چھوڑ کر بھاگے لوگ

برہمپور : اوڈیشہ کے گنجام ضلع میں ایک عجیب و غریب معاملہ سامنے آیا ہے ۔ دراصل جس شخص کو لوگ مردہ سمجھ کر اس کی آخری رسومات کے لئے شمشان گھاٹ جلانے کیلئے لے گئے تھے وہ اچانک اپنا سر ہلانے لگا اور زندہ نکلا ۔ اس سے کچھ لوگ اتنے گھبرا گئے کہ وہ شمشان گھاٹ سے ہی بھاگ گئے ۔ 
 ڈاکٹروں نے بتایا کہ کپکہالا گاؤں کے سیمانچک ملک کو آخری رسومات کیلئے لے گرئے تھے لیکن ان کو سر ہلاتے دیکھنے کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں علاج کے بعد ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔

PunjabKesari 
پولیس نے بتایا کہ ملک بکریوں اور بھیڑوں کے ساتھ سنیچر کے روز جنگل میں گئے تھے لیکن شام میں سارے مویسی خود گھر لوٹ آئے لیکن وہ نہیں لوٹے ۔ انہوں نے بتایا کہ سنیچر کی صبح میں کچھ لوگوں نے ملک کو مردہ حالت میں دیکھا اور اسے گھر لے آئے ۔ پریوار کے ممبران سمیت گاؤں والوں نے ملک کو مردہ سمجھ کر آخری رسومات کی تیاریاں کرلیں ۔ جب ملک کو گاؤں کے شمشان گھاٹ پر لے جایا گیا تو اچانک ان کا سر ہلنے لگا ۔ جس سے لوگ گھبرا گئے ۔ کچھ منٹ بعد ان میں سے کچھ تو وہاں سے بھاگ کھڑے ہوئے لیکن کچھ لوگ ہمت کرکے ملک کو ڈاکٹر کے پاس لے گئے ۔ 
پلاکاٹو  پنچایت کے سابق مقامی سرپنچ رنجن ملک نے بتایا کہ ملک اب ٹھیک ہے ۔ ان کا علاج کرنے والے ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ بخار کی وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے تھے ۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ملک کو علاج کے بعد ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔ ملک کی اہلیہ سولی اپنے شوہر کو زندہ دیکھ کر بہت خوش ہے ۔ انہیں اس بات کا افسوس ہے کہ وہ انہیں مرا ہوا ماننے سے پہلے ہسپتال کیوں نہیں لے گئی ۔ 



Comments


Scroll to Top