فرید آباد: کچھ روز پہلے خبر آئی تھی کہ ہریانہ کی رہنے والی شامعہ آرزو کا نکاح پاکستانی کرکٹ حسن علی کے ساتھ ہوگا لیکن ان کا نکاح کب اور کہاں ہوگا اس بات کی جانکاری کسی کے پاس نہیں ملی۔ آج ہم آپ کو شامعہ کے نکاح کی تاریخ اور جگہ دونوں ہی بتا دے رہے ہیں۔ یہاں تک کی ان کی شادی کا کارڈ بھی آپ کو دیکھنے کو مل جائے گا۔ جو بیحد خوبصورت ڈیزائن سے بنایا گیا ہے۔
شامعہ و حسن علی کا نکاح 20 اگست کو ہوگا۔ نکاح کی سار رسمیں دبئی کے ہوٹل ’اٹلانٹس دی پام‘ میں مکمل کی جائے گی۔ ج سمیں نکاح 6 بجے (دبئی کے وقت کے مطابق) ہوگا۔ وہیں مہمانوں کے کھانے پینے کا وقت 8 بجے ہوگا۔ اس کے بعد شامعہ کی وداعی یعنی رخصتی رات کے دس بجے ہوگی۔
پاکستانی کرکٹر حسن علی کی دلہن بننے والی شامعہ آرزو ویسے تو ہریانہ کے کی رہنے والی ہیں لیکن ان کا پریوار فی الحال فرید آباد میں رہ رہا ہے اور شامعہ ارب ملک میں ہوائی جہاز کمپنی ایئر امارات میں فلائٹ انجینئر کی نوکری کررہی ہیں۔