Latest News

چلی کے کونسیپشیون اوربالپارایسو میں مظاہرے کی وجہ سے کرفیو نافذ

چلی کے کونسیپشیون اوربالپارایسو میں مظاہرے کی وجہ سے کرفیو نافذ

ماسکو :چلی انتظامیہ نے میٹرو کرایہ میں اضافہ کی وجہ سے احتجاج کے پیش نظر کونسیپشیون، بالپارایسو شہر میں کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ملک کی بحریہ نے اس کا اعلان کیا ۔
 چلی بحریہ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا جس کے مطابق کونسیپشیون میں کرفیو منگل کو مقامی وقت کے مطابق 6 بجے سے شروع ہوکر بدھ کی صبح 6 بجے تک رہے گا جبکہ بالپارایسو میں ساڑھے پانچ بجے تک کرفیو نافذ رہے گا ۔ میٹرو کرایہ میں اضافہ کی وجہ سے ملک میں ہو رہے پر تشدد مظاہرے سے چلی میں مسلسل چوتھے دن کرفیو نافذ کیا گیا ہے ۔یہ احتجاج اکتوبر کے پہلے ہفتے سے جاری ہے ۔ چلی کے صدر سیبسٹین پنیرا نے مظاہرین کی جانب سے مختلف میٹرو سٹیشن اور بسوں میں آگ لگانے اور پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد گذشتہ 18 اکتوبر کو ملک میں ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا ۔
 گذشتہ 20 اکتوبر تک اس پر تشدد مظاہرے میں مرنے والوں کی تعداد سات پہنچ چکی ہے ۔ مسٹر پنیرا نے اس سے قبل کہا تھا کہ انہوں نے میٹرو کرایہ میں اضافہ کو واپس لے لیا ہے لیکن اب بھی دارالحکومت سینٹیاگو، کونسیپشیون اوربالپارایسو میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں ۔



Comments


Scroll to Top