National News

پاکستان کے خلاف جیت پر اظہار خیال کے لیے الفاظ نہیں: ویرات

پاکستان کے خلاف جیت پر اظہار خیال کے لیے الفاظ نہیں: ویرات

میلبورن:  آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ2022 میں پاکستان کے خلاف ناقابل یقین 82 رن کی اننگز سے ہندوستان کو فتح دلانے والے وراٹ کوہلی نے میچ کے بعد کہا کہ ان کے پاس اپنے جذبات کا اظہار کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں- 
کوہلی نے میچ کے بعد ایک انٹرویو میں کہاکہ یہ ایک شاندار ماحول ہے میرے پاس جذبات کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔ پتہ نہیں کیسے ہوا؟ میں واقعی بے زبان ہوں پاکستان کی طرف سے دیے گئے 160 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے 31 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں، لیکن چیس ماسٹر کوہلی نے 53 گیندوں پر چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 82 رنز بنا کر ہندوستان کی فتح کو یقینی بنایا۔
کوہلی کا ساتھ دیتے ہوئے ہاردک نے بھی 40 رنز بنائے اور دونوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 113 رنز کی شراکت ہندوستان کی جیت میں فیصلہ کن ثابت ہوئی۔



Comments


Scroll to Top