Latest News

کورونا وائرس: وزیر اعظم مودی نے ادھو ٹھاکرے سے کی فون پر بات،  مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد 32 ہوگئی

کورونا وائرس: وزیر اعظم مودی نے ادھو ٹھاکرے سے کی فون پر بات،  مہاراشٹر میں متاثرین کی تعداد 32 ہوگئی

ممبئی: ملک میں کورونا وائرس کے کیس بڑھ رہے ہیں۔ کورونا  وائرس کے بڑھتے معاملات کے  درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے سے فون پر بات کی اور اس بیماری سے نمٹنے کے لئے کی گئی تیاریوں اور احتیاطی تدابیر پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم مودی ملک بھر میں کورونا کے بڑھ رہے معاملات پر خود نظر بنائے ہوئے ہیں۔
بتا دیں کہ مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں 59 سالہ ایک خاتون  کورونا  وائرس سے متاثر پائی گئی ہے، اس کے ساتھ ہی ریاست میں  کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے۔افسر نے بتایا کہ خاتون  کورونا وائرس سے متاثر پائی گئی ہے۔وہ روس اور قزاقستان کا دورہ کرکے واپس آئی تھی، اس کو اورنگ آباد میں دھوت ہسپتال میں الگ  وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ وہیں اس سے پہلے  ہفتے کو احمد نگر ضلع کے ایک سرکاری ہسپتال سے کورونا وائرس کے تین مشتبہ مریض کسی کو مطلع کئے بغیر ہفتہ کو بھاگ گئے
 تھے ۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ احمد نگر کے ضلع ہسپتال کے الگ تھلگ وارڈ میں داخل دو خواتین اور ایک مرد ڈاکٹروں کو مطلع کئے بغیر ہسپتال سے چلے گئے۔ افسر نے بتایا کہ سول سرجن نے احمد نگر شہر کے توپ خانہ پولیس تھانے سے رابطہ کیا، ان تینوں افراد کی کی میڈیکل رپورٹ ابھی نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تینوں کا پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top