Latest News

کورونا وائرس : ممبئی ہوائی اڈے پر کی گئی 50,000سے زیادہ مسافروں کی جانچ

کورونا وائرس : ممبئی ہوائی اڈے پر کی گئی 50,000سے زیادہ مسافروں کی جانچ

ممبئی :مہاراشٹرکے محکمہ صحت نے سوموار کو کہا کہ ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 18جنوری سے اب تک کورونا وائرس کے لئے 50000 سے زیادہ مسافروں   کی جانچ کی جا چکی ہے ۔ محکمہ کے مطابق مرکزی سرکار کی ہدایات کے مطابق نیپال ،ویتنام ،انڈونیشیا اور ملیشیا سے یہاں پہنچنے والے ہوائی مسافروں کی جانچ بھی شروع کر دی گئی ہے ۔

PunjabKesari
اس سے پہلے محکمہ 18جنوری سے چین ،ہانگ کانگ ،تھائی لینڈ ، سنگا پور ، جنوبی کوریا اور جاپان سے آنے والے مسافروں کی جانچ کر رہا تھا ۔ محکمہ نے یہاں  جاری ایک نوٹیفکیشن میں بتایا کہ ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اب تک کل50,091 مسافروں کی جانچ کی جا   چکی ہے ۔ 
 



Comments


Scroll to Top