National News

کورونا وائرس: چین میں مرنے والوں کی تعداد  425 ہوئی ، 2  ہزار 345 نئے کیسز، 37 ہزار سے زائد متاثر

کورونا وائرس: چین میں مرنے والوں کی تعداد  425 ہوئی ، 2  ہزار 345 نئے کیسز، 37 ہزار سے زائد متاثر

بیجنگ:  چین میں  جان لیوا کورونا  وائرس  کے چلتے مرنے والوں کی تعداد مسلسل بڑھتی جا رہی ہے ۔ ان کی حکومت کی طرف سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک  کورونا وائرس  کے سبب 425 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ چینی حکام کے مطابق کورونا وائرس کے 2 ہزار 345 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد چین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد37ہزار643 ہو گئی ہے۔ جن میں 2788افراد کی حالت نازک ہے۔ابھی تک 632لوگوں کو ہسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے۔

PunjabKesari
اس کے علاوہ کورونا  وائرس میں مبتلا 39 سالہ ایک شخص کی ہانگ کانگ میں موت ہو گئی۔امریکہ میں کورونا کے گیارہویں کیس کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ریاست کیرالہ میں بھی تیسرا کیس سامنے آگیا ،تاہم چین سے باہر صرف فلپائن میں ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق 24 ممالک میں اب تک کورونا وائرس کی رپورٹ ہوچکی ہے۔کورونا  وائرس سے جوجھ رہے  چین میں  ماسک اور ڈینٹل سامانوں کی کمی ہو گئی ہے اور اس کی ان کو  فوری ضرورت ہے۔

PunjabKesari
چین نے 9 دن میں بنایا 1000 بیڈ کا ہسپتال 
چین نے پیر کورونا  وائرس سے متاثر ووہان شہر میں نو دنوں میں بنایا گیا1000 بستروں  کا ہسپتال کھولا اور وائرل وائرس کے علاج کے لئے طبی ٹیسٹ شروع کیا۔ایک چینی ماہر  صحت  جھونگ نان شان  نے کہا کہ تازہ ثبوتوں کی بنیاد پر کورونا وائرس جو چین اور دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے، اگلے 10 سے 14 دنوں میں اپنے عروج پر پہنچ سکتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ معاملہ کم ہونے کے بجائے تیزی سے بڑھے گا، جو دنیا کے لئے پریشانی کا سبب ہوگا ۔
 



Comments


Scroll to Top