Latest News

کورونا کو لے کر مہاراشٹرمیں چونکانے والا خلاصہ،31-50 سال کے آدھے مریض

کورونا کو لے کر مہاراشٹرمیں چونکانے والا خلاصہ،31-50 سال کے آدھے مریض

نئی دہلی:چین سے پھیلے مہلک کورونا وائرس کی دہشت پوری دنیا میں بڑھتی جا رہی ہے۔ دنیا بھر میں گورووار دوپہر تک کووڈ 19سے متاثرہ معاملوں کی تعداد بڑھ کر5لاکھ تجاوز کر چکی ہے،جبکہ وبا سے مرنے والوں کی کل تعداد 22ہزارسے زیادہ پہنچ گئی ہے۔ وہیں مہاراشٹر میںکورونا کو لے کر چونکانے والا خلاصہ ہو اہے۔
مہاراشٹر میںکورونا کا مسلہ  اور اس سے متاثرہونے والے مریضوں پر میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ڈرگ محکمہ کی طرف سے ایک مطالعہ کیا گیا ہے۔ اس میں صوبے کے 122مریضوں کو شامل کیا گیاہے۔ مطالعے کے مطابق،122مریضوں میں سے 33مریضوں کی تعداد 31-40 وہیں 21-30اور 41-50عمر کے مریضوں کی تعداد 24-24 ہے جبکہ 51-58سال کے مریضوںکی تعداد 31اور 1-20سال کے مریضوں کی تعداد 10 ہے۔
مہاراشٹر میں ابھی تک جتنے بھی کووڈ 19کے ٹیسٹ پازیٹو پائے گئے ہیں۔ ان میں سے 50فی صد لوگ 31 سے 50سال کی عمر والے ہیں۔ملک میں مہاراشٹر میںکورونا کے سب سے زیادہ کیس سامنے آئے ہیں، یہاں 124معاملے سامنے آئے ہیںاور 4افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں ۔کوروناوائرس کی وجہ سے ہندوستان میں 16افراد کی موت ہو گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top