Latest News

کورونا وائرس  سے امریکہ میں 24گھنٹے میں865اموات، دوگنا ہو ا مہلوکین کااعدادوشمار

کورونا وائرس  سے امریکہ میں 24گھنٹے میں865اموات، دوگنا ہو ا مہلوکین کااعدادوشمار

واشنگٹن:امریکہ میں کوروناوائرس سے متاثر ین کی تعداد بدھوارکو چار ہزار کے پار پہنچ گی ۔ جانس پاپکنس یونیورسٹی  کے اعداد و شمار کے مطابق امیریکہ میں کورونا وائر س سے مرنے والوں کی تعداد 4076 تک پہنچ گئی ہے جو  کہ  سنیچر وار کو درج کی گئی تعداد سے دوگنی ہے۔ 
امریکہ میں گزشتہ 24گھنٹے میں 865 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ سنیچر وار کو مرنے والوں کی تعداد 2010تھی۔ وہیں وہائٹ ہائوس کوآر ڈینیٹر ڈیبوراہ بیرکس نے منگلوار کو  نمائندوں سے کہا کہ ہمارے یہاں کورونا سے مرنے ولاوں کی  اصل  تعداد 100000سے 200000ہو سکتی ہے ہمیں لگتا  ہے کہ یہ ایک لمٹ ہے ۔ ہمیںاصل میں بھروسہ اور امید ہے کہ ہم ہر دن اور بہتر کر سکتے ہیں۔
بتا دیں کہ چین میں48افراد میںکورونا وائر س کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ اس  مہلک انفیکشن سے سب سے زیادہ  متاثر ہیبئی صوبہ  میں ایک اور شخص کی موت ہو گئی ہے۔وہیں اٹلی نے کورونا  وائرس انفیکشن  کو جڑ سے ختم کرنے کی خاطر  لاک ڈائوں کی مدت اپریل ماہ کے وسط تک  بڑھا دی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top