Latest News

مدھیہ پردیش میں کوروناکا ہائی الرٹ ، دفعہ 144لاگو

مدھیہ پردیش میں کوروناکا ہائی الرٹ ، دفعہ 144لاگو

سنگرولی :مدھیہ پردیش میں جبل پور میں کورونا کے مریض ملنے سے دہشت پھیلی ہوئی ہے۔ اس کے بعد سے چوکسی رکھتے ہوئے سنگرولی  ضلع میں احتیاطی طور پر کلیکٹر کے وی ایس  چودھری نے ضلع میں دفعہ 144 لاگو کر دی ہے۔ 20مارچ 2020سے 15اپریل 2020تک کے لئے یہ حکم جاری کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی چیک پوسٹ میں باہر سے آنے والے افراد کی صحت کی جانچ کرائے جانے کا حکم دیا گیاہے۔
اس کے علاوہ کسی بھی عوامی جلسے میں 20سے زیادہ افراد کورہنے پر پابندی لگا دی  گئی ہے۔ ضلع میں تعینات انڈسٹریل ایریا ملازمین کوبھی آنے جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ہوٹل لاجوں میں آنے جانے والے افراد پر نگرانی کرنے اور اس کی جانکار ی محکمہ صحت میں دستیاب کرانے کا حکم دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر کورونا وائرس  کو لے کر چل رہی خبروں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
 



Comments


Scroll to Top