Latest News

کورون ورلڈ وائڈ :مہلوکین کی تعداد 1لاکھ تجاوز، 16لاکھ 86ہزار   افراد متاثر

کورون ورلڈ وائڈ :مہلوکین کی تعداد 1لاکھ تجاوز، 16لاکھ 86ہزار   افراد متاثر

انٹر نیشنل ڈیسک:عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19)رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور اب دنیا کے زیادہ تر ممالک( 205ممالک اور علاقوں)میں پھیل چکے اس وباسے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرکے 102428 تک پہنچ گئی ہے اور 1686498 افراد اس وبا سے متاثرہوئے ہیں۔ دنیا بھر میں اب تک 3.75 لاکھ افراد اس وائرس سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔
ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کی شام جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک کی 31 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 6761 افراد اس وبا سے متاثرہوئے ہیں، جبکہ 206 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وہیں اب تک 516 افراد اس انفیکشن سے بالکل ٹھیک ہو چکے ہیں۔



Comments


Scroll to Top