National News

غریبوں کے پلاین پر چھڑی جنگ،پرینکا بولی،ان  ہندوستانیوں کے ساتھ نہ کریں ایسا سلوک

غریبوں کے پلاین پر چھڑی جنگ،پرینکا بولی،ان  ہندوستانیوں کے ساتھ نہ کریں ایسا سلوک

نیشنل ڈیسک:کانگرس جرنل سیکرٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کورونا وائرس کا پھیلائو روکنے کے لئے کئے گئے لاک ڈاون  کے دوران مزدوروں اور غریبوں کے اپنے  گھروں کے لئے پیدل نکلنے کو لے کر مودی حکومت پر حملہ بولا۔انہوں نے کہا کہ اس حالت  میں حکومت کو شرم آنی چاہئے۔
پرینکا گاندھی نے غریبوں  کے پیدل پلاین کا ایک ویڈیو شیئرکرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ان  مجبور ہندوستانیوں کے ساتھ ایسا  سلوک مت کیجئے۔ ہمیں شرم آنی چاہئے کہ ہم نے انہیںاس حال میں انہیں چھوڑ  دیا ہے۔ یہ ہمارے اپنے ہیں، پرینکا نے کہا کہ مزدور ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ مہربانی کر کے ان کی مدد کر یں۔

PunjabKesari
کانگرس کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالہ نے کہا کہ ہزاروں غریب لوگ اپنے خاندان سمیت اتر پردیش ،بہار پیدل جانے کو مجبور  ہیں، یہ لوگ کہہ رہے ہیںکہ کورونا وائرس سے نہیں ، تو بھوک  سے ضرور مر جائیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا اتنی بڑی انسانی المیہ کا کوئی جواب نہیں۔
 



Comments


Scroll to Top