Latest News

فیس بک پر لائیو ہوکر سنائی بے وفا منگیتر کی داستان، پھر موت کو گلے لگانے کیلئے کھا لیا زہر

فیس بک پر لائیو ہوکر سنائی بے وفا منگیتر کی داستان، پھر موت کو گلے لگانے کیلئے کھا لیا زہر

بٹالہ : یہاں ایک نوجوان لڑکی نے فیس بک پر لائیو ہوکر شادی کا جھانسہ دیکر جنسی تعلقات بنانے والے منگیتر کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔ دراصل لڑکی نے جنسی تعلقات بنانے کے بعد منگیتر نے شادی سے انکار کردیا ۔ جس کی شکایت متاثرہ نے ایس ایس پی بٹالہ کو دی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ 

PunjabKesari
فیس بک پر لائیو ہوکر متاثرہ نے اپنی داستان سناتے ہوئے کہا کہ میری موت کے لئے امن دیپ ، سکھدیر سنگھ ، بلو ، گورنام سنگھ ، بھوپندر کور اور سونیا ذمہ دار ہوں گے ، جو ترنتارن کے نکی چبھال کے رہنے والے ہیں ۔ شکایت کے باوجود پولیس بھی میری کوئی شنوائی نہیں کررہی ہے ۔ اس کے بعد اس نے آف لائن ہوکر زہر کھا لیا ۔ جسے فوراً سول ہسپتال لایا گیا ۔ وہیں متاثرہ کی شکایت کے بعد اس معاملے کی جانچ ڈی ایس پی سٹی بی کے سنگلہ کررہے ہیں ۔ 



Comments


Scroll to Top