ممبئی:مشہور کامیڈین بھارتی سنگھ نے حال ہی میں فینز کو بڑی خوشخبری سنائی ہے۔ کامیڈین جلد ہی اپنے شوہر ہرش لمباچیا کے ساتھ اپنے دوسرے بچے کا استقبال کریں گی۔ جی ہاں، بھارتی سنگھ دوسری بار حاملہ ہیں اور یہ خوشخبری انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ یہ خبر سامنے آتے ہی فینز اور سیلیبریٹیز جوڑے کو دوسری بار والدین بننے پر مبارکباد دینے لگے ہیں۔

بھارتی سنگھ نے اپنے شوہر ہرش لمباچیاکے ساتھ انسٹاگرام پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور کیپشن میں لکھا، 'ہم پھر سے حاملہ ہیں'۔

اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قدرت کی خوبصورت وادیوں کے بیچ اپنے شوہر کے ساتھ بیبی بمپ فلونٹ کر رہی ہیں۔ اس دوران جوڑے کے چہروں پر ایک الگ ہی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ماں بننے والی بھارتی اس دوران پنک، وائٹ اور ییلو لوز ٹاپ اور لوئر میں کول دکھ رہی ہیں۔ جبکہ، ان کے شوہر کا بھی کیڑول لک دیکھنے کو مل رہا ہے۔
جوڑے کی اس پوسٹ کو ان کے فینز اور دوست، رشتہ دار خوب لائک کر رہے ہیں اور کمنٹس میں مسلسل مبارکباد دے رہے ہیں۔
معلوم ہو، بھارتی سنگھ کا پہلے سے ایک بیٹا ہے، جسے وہ گولا بلاتی ہیں۔ کامیڈین اکثر اپنے لاڈلے کے ساتھ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔ فینز ان کے ولاگز بھی کافی پسند کرتے ہیں۔ اب انہوں نے اس خوشخبری کے ساتھ پھر سے اپنے فینز کو خوش کر دیا ہے۔