Latest News

ایودھیا میں خوبصورت رام مندر کی تعمیر کے لئے ہر پریواردے 11 روپے اور ایک پتھر: وزیر اعلیٰ یوگی

ایودھیا میں خوبصورت رام مندر کی تعمیر کے لئے ہر پریواردے 11 روپے اور ایک پتھر: وزیر اعلیٰ یوگی

لکھنؤ:اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ نا تھ نے ایودھیامیں خوبصورت رام مندر کی تعمیر کے  لئے ہر خاندان سے 11 روپے اور ایک پتھر دینے کی اپیل کی۔سی ایم یوگی نے جھارکھنڈ کے گریڈیہہ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران یہ بات کہی۔وہ یہاں بی جے پی امیدوار ناگیندر مہتو کے لئے انتخابی تشہیر کے لئے ریلی سے خطاب کر رہے تھے۔سپریم کورٹ نے ایودھیا میں رام جنم بھومی -بابری مسجد تنازعہ میں دائر کی گئی تمام 18 نظر ثانی  عرضیوںکو مسترد کر دیا ہے۔
بتا دیں کہ 14 مارچ، 2018 کو اس وقت کے چیف جسٹس آف انڈیا  ( سی جے آئی ) دیپک  مشرا نے واضح کر دیا تھا کہ صرف اصل مقدمے کے فریقین کو ہی معاملے میں اپنی دلیلیں پیش کرنے کی اجازت ہو گی۔بنچ نے اس کیس میں کچھ کارکنوں کو مداخلت کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ آئینی بنچ نے گزشتہ نو نومبر کو اپنے دئیے  فیصلے میں پورے 2.77 ایکڑ متنازعہ زمین  رام للا براجمان کو دے دی تھی۔ ساتھ ہی مرکز کو ہدایت دی تھی کہ وہ ایودھیا میں ایک مسجد بنانے کے لئے سنی وقف بورڈ کو الگ مقام پر پانچ ایکڑ زمین الاٹ کرے۔
 



Comments


Scroll to Top