Latest News

وزیر اعلیٰ یوگی کی وارننگ ہوئی سچ: ایک شخص پر ٹھوکا ایک لاکھ 72 ہزار کا جرمانہ،  دکان پر لگایا تالا

وزیر اعلیٰ یوگی کی وارننگ ہوئی سچ: ایک شخص پر ٹھوکا ایک لاکھ 72 ہزار کا جرمانہ،  دکان پر لگایا تالا

شہریت ترمیمی قانو ن  کے خلاف جمعرات کو  دارا لحکومت لکھنؤمیں  مظاہرین نے  پر تشدد مظاہرہ کیا ۔ 2 بس ، 2 پولیس چوکی سمیت کئی گاڑیوں کو نذر آتش کیا۔ اس تشدد میں ایک شخص کی موت ہو گئی ، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔ اتنا ہی نہیں لکھنؤ میں 16 اور سنبھل میں 2پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ پر تشدد مظاہروں میں  لکھنؤ  پولیس کے  پی آر او اور ایس پی کو چوٹیں آئی ہیں۔
تشدد پر یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ  ' جن لوگوں نے  عوامی املاک کو نقصان پہنچایا ہے ، انہیں عناصر سے  اس کی وصولی کریں گے ۔ان کی جائیدا د کی نیلامی کرکے اس نقصان کی تلافی کریں گے ۔
وزیر اعلیٰ یہ وارننگ سچ  ہونے لگی ہے ۔ڈالی گنج میں ایک شخص کو ایک ہفتے کے اندر ایک لاکھ 72 ہزار روپے  سرکاری خزانے میں جمع کرنے کو کہا گیا ہے ۔تحصیلدار نے پکڑے گئے شخص کی کپڑے کی دکان پر قفل لگا دیا ہے۔ اتنا ہی نہیں  پیسے جمع نہ کرنے پر دکان کی نیلامی ہونے کی وارننگ بھی دی  ہے ۔
 



Comments


Scroll to Top