کٹڑہ:بھارت حکومت کی جانب سے کٹڑہ کے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر کو نیشنل کوالٹی ایسورینس سٹینڈرڈ ( این کیو اے ایس ) سے اجازت مل گئی ہے ۔ مرکز کی نگرانی میں آنے والا جموں کشمیر میں کٹڑہ سی ایچ سی پہلی سی ایچ سی ہے ، جسے مذکورہ پہچان مل گئی ہے ۔ یہ پہچان ملنے کے بعد سے مقامی باشندوں سمیت ویشنو دیوی کے درشنوں کو آنے والے عقیدتمندوں کو بہتر سہولات ملیں گی۔ اس ذمرے میں آنے کے بعد سے مریضوں کو علاج کے لئے اعلیٰ سطح کی سہولات کا فائدہ ملے گا، جس کے لئے سی ایس سی کٹڑہ کو موصول رقم بھی منسٹری آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر بھارت کی حکومت کی طرف سے فراہم کرائی جائے گی۔
این کیو اے ایس کی ٹیم کی جانب سے فرور ی ماہ میں کٹڑہ سی ایچ سی کا تین روزہ دورا کیا تھا ۔ اس دوران ٹیم نے کٹڑہ طبی مرکز میں این کیو اے ایس کے مختلف معیاروں کے تحت جانچ بھی کی تھی۔